Prime Minister condoles loss of lives in a bus accident in Sikar, Rajasthan
Announces ex-gratia from PMNRF

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج راجستھان کے سیکر میں ہوئے ایک بس حادثے میں جانی اتلاف پر رنج و غم کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے ہلاک ہونے والے ہر ایک فرد کے لواحقین کو پی ایم این آر ایف سے 2 لاکھ روپئے کے بقدر  اور مجروحین کو 50000 کے بقدر کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعظم کے دفتر کے سوشل میڈیا ہینڈل نے ایکس پر ایک پیغام پوسٹ کیا:

’’راجستھان کے سیکر میں ہوا بس حادثہ دلوں کو جھنجھوڑ دینے والا ہے۔ اس میں ہلاک ہونے والوں کے کنبہ اراکین کے تئیں میری جانب سے اظہار تعزیت۔ خدا انہیں اس دُکھ کو برداشت کرنے کی قوت عطا کرے۔ اس کے ساتھ ساتھ میں تمام مجروحین کے جلد از جلد صحتیاب ہونے کی دعا کرتا ہوں۔ ریاستی حکومت کے زیر نگرانی مقامی انتظامیہ متاثرین کو ہرممکن مدد فراہم کرانے میں مصروف ہے: وزیر اعظم نریندر مودی @narendramodi ‘‘

 

 

وزیر اعظم نے راجستھان کے سیکر میں ہوئے حادثے میں ہلاک ہونے والے ہر ایک فرد کے لواحقین کے لیے پی ایم این آر ایف سے 2 لاکھ روپئے کے بقدر کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔ مجروحین کو 50000 روپئے دیے جائیں گے۔‘‘

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
India’s Space Sector: A Transformational Year Ahead in 2025

Media Coverage

India’s Space Sector: A Transformational Year Ahead in 2025
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،24دسمبر 2024
December 24, 2024

Citizens appreciate PM Modi’s Vision of Transforming India