وزیراعظم جناب نریندر مودی نے پارلیمنٹ میں آج یوم آئین کی تقریبات میں شرکت کی۔ اس تقریب سے عزت مآب صدر جمہوریہ، نائب صدر جمہوریہ، وزیراعظم اور لوک سبھا کے اسپیکر نے خطاب کیا۔ صدر جمہوریہ کی تقریر کے بعد وہ لوگوں سے مخاطب ہوئے۔ انہوں نے آئین کی تمہید پڑھ کر سنائی۔ صدر جمہوریہ نے آئین ساز اسمبلی کے مباحثے، بھارت کے آئین کے خطاطی کی شکل میں ڈیجیٹل ورژن اور بھارت کے آئین کی تازہ ترین شکل کی نقل کا اجرا کیا، جس میں ابھی تک کی سبھی ترمیمات بھی شامل ہیں۔ انہوں نے آئینی جمہوریت کے بارے میں آن لائن کوئز کا افتتاح کیا۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیرا عظم نے کہا کہ آج بابا صاحب امبیڈکر ڈاکٹر راجندرپرساد باپو اور ان سبھی عظیم شخصیتوں کی دور اندیشی کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے، جنہوں نے جدوجہد آزادی کے دوران قربانیاں دی تھیں۔ آج کا دن اس ایوان کو سلام پیش کرنے کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی عظیم شخصیتوں کی قیادت میں کافی زیادہ غوروخوض اور مباحثے کے بعد ہماراآئین تیار ہوا تھا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ آج کا دن جمہوریت کے اس ایوان کو بھی سلام پیش کرنے کا دن ہے۔ وزیراعظم نے چھبیس گیارہ کے شہیدوں کو بھی سلام پیش کیا۔ ‘آج 26/11 ہے، جو ہمارے لیے ایک افسوسناک دن ہے ، جب ملک کے دشمن ملک میں گھس آئے تھے اور ممبئی میں دہشت گردانہ حملے کیے تھے۔وزیراعظم نے کہا کہ ملک کے بہادر سپاہیوں نے دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے اپنی جانیں قربان کردی تھیں۔ آج میں ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہمارا آئین محض کئی مضامین کا مجموعہ نہیں ہے، ہمارا آئین اس ہزارے کی ایک عظیم روایت ہے۔ یہ اس اٹوٹ سلسلے کا ایک جدید اظہار ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ یوم آئین اس لیے بھی منایا جانا چاہیے کیونکہ ہمیں اپنے راستے کامحاسبہ کرتے رہنا چاہیے کہ آیا یہ صحیح ہے یا غلط۔
یوم آئین منانے کے پیچھے کارفرما جذبے کی وضاحت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا ‘بابا صاحب امبیڈکر کے 125ویں یوم پیدائش کے موقع پر ہم سب یہ محسوس کرتے ہیں کہ بابا صاحب امبیڈکر نے جو تحفہ اس ملک کو دیا ہے، اس سے زیادہ مقدس موقع اور کیا ہوگا۔ہمیں ایک یادگاری کتاب کی شکل میں ان کے تعاون کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے’۔ انہوں نے کہا کہ 26 جنوری کو یوم جمہوریہ کی روایت قائم کرنے کے ساتھ ساتھ 26 نومبر کو یوم آئین بھی منایا جاتا تو بہتر تھا۔
وزیراعظم نے کہا کہ کنبےپر مبنی فریقوں کی شکل میں بھارت ایک طرح کے بحران کی طرف بڑھ رہا ہے، جو آئین کے لیے وقف لوگوں کے لیے ایک تشویش کا معاملہ ہے۔ ان لوگوں کے لیے ایک تشویش کا معاملہ ہے، جو جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا ‘ خاصیتوں کی بنیاد پر پارٹی میں ایک کنبے کے ایک سے زیادہ لوگ کسی پارٹی کو سلطنت نہیں بناتے، پریشانی اس وقت کھڑی ہوتی ہے، جب کوئی پارٹی ایک ہی کنبے سے نسل در نسل چلائی جاتی ہے’۔ وزیراعظم نے کہا کہ جب سیاسی پارٹیاں اپنا جمہوری کردار کھو دیتی ہیں تو آئین کے جذبے کو بھی ٹھیس پہنچتی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ آئین کی ہر دفعہ کو بھی ٹھیس پہنچتی ہے۔ جو پارٹیاں اپنا جمہوری کردار کھو بیٹھتی ہیں وہ جمہوریت کو کس طرح تحفظ دیتی ہیں؟۔
وزیراعظم نے بدعنوان لوگوں کے جرائم کو بھول جانے اور انہیں شاندار سمجھے جانے کے رجحان کے خلاف خبردار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اصلاح کے ایک موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہمیں اس طرح کے لوگوں کو عوامی زندگی میں شاندار سمجھنے سے گریز کرنا چاہیے۔
وزیراعظم نے کہا کہ مہاتماگاندھی نے تحریک آزادی میں یہاں تک کہ حقوق کے لیے لڑتے ہوئے، فرائض کے لیے قوم کو تیار کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے اپنی بات کا اختتام کرتے ہوئے کہا ‘اگر ملک کی آزادی کے بعد فرائض پر خاص توجہ دی جاتی تو بہتر ہوتا۔ آزادی کا امرت مہوتسو میں ہمارے لیے ضروری ہے کہ ہم فرائض کے راستے پر آگے بڑھیں، تاکہ ہمارے حقوق کا تحفظ ہو’۔
आज का दिवस बाबासाहेब अम्बेडकर, डॉ राजेन्द्र प्रसाद जैसे दुरंदेशी महानुभावों का नमन करने का है।
— PMO India (@PMOIndia) November 26, 2021
आज का दिवस इस सदन को प्रणाम करने का है: PM @narendramodi
आज पूज्य बापू को भी नमन करना है।
— PMO India (@PMOIndia) November 26, 2021
आजादी के आंदोलन में जिन-जिन लोगों ने बलिदान दिया, उन सबको भी नमन करने का है: PM @narendramodi
आज 26/11 हमारे लिए एक ऐसा दुखद दिवस है, जब देश के दुश्मनों ने देश के भीतर आकर मुंबई में आतंकवादी घटना को अंजाम दिया: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) November 26, 2021
देश के वीर जवानों ने आतंकवादियों से लोहा लेते हुए अपना जीवन बलिदान कर दिया।
— PMO India (@PMOIndia) November 26, 2021
आज उन बलिदानियों को भी नमन करता हूं: PM @narendramodi
हमारा संविधान ये सिर्फ अनेक धाराओं का संग्रह नहीं है, हमारा संविधान सहस्त्रों वर्ष की महान परंपरा, अखंड धारा उस धारा की आधुनिक अभिव्यक्ति है: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) November 26, 2021
इस संविधान दिवस को इसलिए भी मनाना चाहिए, क्योंकि हमारा जो रास्ता है, वह सही है या नहीं है, इसका मूल्यांकन करने के लिए मनाना चाहिए: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) November 26, 2021
बाबासाहेब अम्बेडकर की 125वीं जयंती थी, हम सबको लगा इससे बड़ा पवित्र अवसर क्या हो सकता है कि बाबासाहेब अम्बेडकर ने जो इस देश को जो नजराना दिया है, उसको हम हमेशा एक स्मृति ग्रंथ के रूप में याद करते रहें: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) November 26, 2021
योग्यता के आधार पर एक परिवार से एक से अधिक लोग जाएं, इससे पार्टी परिवारवादी नहीं बन जाती है।
— PMO India (@PMOIndia) November 26, 2021
लेकिन एक पार्टी पीढ़ी दर पीढ़ी राजनीति में है: PM @narendramodi
भारत एक ऐसे संकट की ओर बढ़ रहा है, जो संविधान को समर्पित लोगों के लिए चिंता का विषय है, लोकतंत्र के प्रति आस्था रखने वालों के लिए चिंता का विषय है और वो है पारिवारिक पार्टियां: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) November 26, 2021
संविधान की भावना को भी चोट पहुंची है, संविधान की एक-एक धारा को भी चोट पहुंची है, जब राजनीतिक दल अपने आप में अपना लोकतांत्रिक कैरेक्टर खो देते हैं।
— PMO India (@PMOIndia) November 26, 2021
जो दल स्वयं लोकतांत्रिक कैरेक्टर खो चुके हों, वो लोकतंत्र की रक्षा कैसे कर सकते हैं: PM @narendramodi
महात्मा गांधी ने आजादी के आंदोलन में आधिकारों को लिए लड़ते हुए भी, कर्तव्यों के लिए तैयार करने की कोशिश की थी।
— PMO India (@PMOIndia) November 26, 2021
अच्छा होता अगर देश के आजाद होने के बाद कर्तव्य पर बल दिया गया होता: PM @narendramodi
आजादी के अमृत महोत्सव में हमारे लिए आवश्यक है कि कर्तव्य के पथ पर आगे बढ़ें ताकि अधिकारों की रक्षा हो: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) November 26, 2021