وزیر اعظم نے 40ویں پرگتی میٹنگ کی صدارت کی

Published By : Admin | May 25, 2022 | 19:29 IST
بنیادی ڈھانچہ شعبہ میں مصروف عمل ایجنسیوں کو امرت سرووَر کے تحت تیار کیے جارہے آبی ذخائر کے ساتھ اپنے پروجیکٹوں کی نقشہ بندی کرنی چاہئے: وزیر اعظم
وزیر اعظم نے ریاستوں کو تلقین کی کہ وہ مرکزی گتی شکتی سنچار پورٹل کو بروئے کار لائیں تاکہ رائٹ آف وے درخواستوں کے بروقت نپٹارے کو یقینی بنایا جا سکے
ریاستیں پی ایم گتی شکتی قومی ماسٹر پلان سے ہم آہنگ ریاستی سطح پر گتی شکتی ماسٹر پلان بھی تشکیل دے سکتی ہیں: وزیر اعظم

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج پرگتی کے 40 ویں ایڈیشن کی میٹنگ کی صدار ت کی، جو کہ  مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی شمولیت والا، فعال حکمرانی اور بروقت نفاذ کے لیے آئی سی ٹی پر مبنی کثیر جہتی ماڈل پلیٹ فارم  ہے۔

میٹنگ کے دوران، 9 ایجنڈوں کا جائزہ لیا گیا، جس میں آٹھ پروجیکٹس اور ایک پروگرام شامل ہیں۔ آٹھ پروجیکٹوں میں ، وزارت ریلوے، سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت،  اور پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے دو ۔ دو پروجیکٹس  اور بجلی کی وزارت اور آبی وسائل، دریا کی ترقی اور گنگا کی بازبحالی کے محکمہ کے ایک ایک پروجیکٹ شامل ہیں۔ ان آٹھ پروجیکٹوں کی مجموعی لاگت 59900 کروڑ روپئے سے زائد کے بقدر ہے، اور ان پروجیکٹوں کا تعلق 14 ریاستوں، یعنی مہاراشٹر، کرناٹک، آندھراپردیش، تمل ناڈو، چھتیس گڑھ، اڈیشہ، آسام، اروناچل پردیش، میگھالیہ، تری پورہ، میزورم، ناگالینڈ، سکم اور جھارکھنڈ سے ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سڑکوں اور ریلوے جیسے بنیادی ڈھانچہ شعبوں میں مصروف عمل ایجنسیوں کو، امرت سرووَر کے تحت تیار کیے جا رہے آبی ذخائر کے ساتھ اپنے پروجیکٹوں کی نقشہ بندی کرنی چاہئے۔ ایسا کرنے سے یہ پروجیکٹس ہر طرح سے مفید ثابت ہوں گے کیونکہ امرت سرووَر کے لیے کھودے گئے مٹیرئیل کو ایجنسیوں کے ذریعہ انجام دیے جارہے شہری کاموں کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

میٹنگ کے دوران، وزیر اعظم نے ’نیشنل براڈبینڈ مشن‘ پروگرام کا بھی جائزہ لیا۔ ریاستوں اور ایجنسیوں کو تلقین کی گئی کہ وہ مرکزی گتی شکتی سنچار پورٹل کو بروئے کار لائیں تاکہ رائٹ آف وے (آر او ڈبلیو) درخواستوں کے بروقت نپٹارے کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس سے مشن کے نفاذ کے عمل میں تیزی آئے گی۔ ساتھ ہی، انہیں عام آدمی کے لیے ’زندگی بسر کرنا مزید آسان ‘ بنانے کے سلسلے میں تکنالوجی کے استعمال کے لیے کام کرنا چاہئے۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اس مقصد کے لیے ریاستیں پی ایم گتی شکتی ماسٹر پلان سے ہم آہنگ ریاستی سطح پر گتی شکتی ماسٹر پلان اور اکائیاں بھی قائم کر سکتی ہیں۔ پروجیکٹوں کی بہتر منصوبہ ، اہم مسائل کی نشاندہی اور حل، اور بروقت عمل آوری کو لےکر بہتر تال میل قائم کرنے میں یہ قدم دور رَس اثرات کا حامل ثابت ہو سکتا ہے۔

پرگتی میٹنگوں کے اب تک کے 39 ایڈیشنوں میں،  14.82 لاکھ کروڑ روپئے کی مجموعی لاگت کے حامل 311 پروجیکٹوں کا جائزہ لیا جا چکا ہے۔

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Income inequality declining with support from Govt initiatives: Report

Media Coverage

Income inequality declining with support from Govt initiatives: Report
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Chairman and CEO of Microsoft, Satya Nadella meets Prime Minister, Shri Narendra Modi
January 06, 2025

Chairman and CEO of Microsoft, Satya Nadella met with Prime Minister, Shri Narendra Modi in New Delhi.

Shri Modi expressed his happiness to know about Microsoft's ambitious expansion and investment plans in India. Both have discussed various aspects of tech, innovation and AI in the meeting.

Responding to the X post of Satya Nadella about the meeting, Shri Modi said;

“It was indeed a delight to meet you, @satyanadella! Glad to know about Microsoft's ambitious expansion and investment plans in India. It was also wonderful discussing various aspects of tech, innovation and AI in our meeting.”