Quoteاجلاس کا موضوع: عالمی غیر یقینی صورت حال میں بھارت کی ترقی کی رفتار کو برقرار رکھنا
Quoteوکست بھارت کے خواب کو ، جو 2047 تک بھارت کو ترقی یافتہ بنانے پر مرکوز ہے ، ذہنیت میں بنیادی تبدیلی کے ذریعے شرمندہ تعبیر کیا جاسکتا ہے: وزیر اعظم
Quoteماہرین اقتصادیات نے روزگار پیدا کرنے، ہنر مندی کی ترقی، زرعی پیداوار میں اضافے، سرمایہ کاری کو راغب کرنے، برآمدات کو فروغ دینے سمیت متعدد موضوعات پر تجاویز پیش کیں

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج نیتی آیوگ میں مرکزی بجٹ 2025-26 کی تیاری کے سلسلے میں ممتاز ماہرین اقتصادیات اور فکری رہنماؤں کے ایک گروپ کے ساتھ گفت و شنید کی۔

یہ میٹنگ ’’عالمی غیر یقینی صورت حال میں بھارت کی ترقی کی رفتار کی برقراری ‘‘ کے موضوع پر منعقد کی گئی تھی۔

اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے بصیرت افروز خیالات کے لیے مقررین کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ وکست بھارت کو ذہنیت میں بنیادی تبدیلی کے ذریعے حاصل کیا جاسکتا ہے جس کی توجہ 2047 تک بھارت کو ترقی یافتہ بنانے پر مرکوز ہے۔

 

|

شرکانے متعدد اہم امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا جن میں عالمی معاشی غیر یقینی صورت حال اور جغرافیائی سیاسی تناؤ سے پیدا ہونے والے چیلنجوں  سے نمٹنا، خاص طور پر نوجوانوں میں روزگار بڑھانے اور مختلف شعبوں میں روزگار کے پائیدار مواقع پیدا کرنے کی حکمت عملی، تعلیم اور تربیت کے پروگراموں کو روزگار کی مارکیٹ کی ابھرتی ہوئی ضروریات کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی حکمت عملی، زرعی پیداوار میں اضافہ اور پائیدار دیہی روزگار کے مواقع پیدا کرنا شامل ہیں۔ نجی سرمایہ کاری کو راغب کرنا اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے لیے سرکاری فنڈز کو متحرک کرنا تاکہ معاشی ترقی کو فروغ دیا جاسکے اور ملازمتوں کے مواقع پیدا کیے جاسکیں اور مالی شمولیت کو فروغ دیا جاسکے اور برآمدات کو فروغ دیا جاسکے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کیا جاسکے۔

اس گفت و شنید میں ڈاکٹر سرجیت ایس بھلا، ڈاکٹر اشوک گلاٹی، ڈاکٹر سدیپتو منڈلے، شری دھرم کیرتی جوشی، جناب جنمیجایا سنہا، جناب مدن سبنویس، پروفیسر امیتا بترا، جناب ردھم دیسائی، پروفیسر چیتن گھاٹے، پروفیسر بھرت رام سوامی، ڈاکٹر سومیا کانتی گھوش، جناب سدھارتھ سانیال، ڈاکٹر لویز بھنڈاری، محترمہ رجنی سنہا، پروفیسر کیشب داس ، ڈاکٹر پریتم بنرجی، جناب راہل باجوریا، جناب نکھل گپتا اور پروفیسر ششوت آلوک شامل تھے۔

 

  • kranthi modi February 22, 2025

    ram ram modi ji🚩🙏
  • Bhushan Vilasrao Dandade February 10, 2025

    जय हिंद
  • Vivek Kumar Gupta February 10, 2025

    नमो ..🙏🙏🙏🙏🙏
  • Vivek Kumar Gupta February 10, 2025

    नमो ....................🙏🙏🙏🙏🙏
  • Dr Mukesh Ludanan February 08, 2025

    Jai ho
  • Suraj lasinkar February 08, 2025

    Jay shree Ram
  • Dr Swapna Verma February 06, 2025

    jay shree Ram
  • Yash Wilankar January 29, 2025

    Namo 🙏
  • ram Sagar pandey January 12, 2025

    ॐनमः शिवाय 🙏🌹🙏जय कामतानाथ की 🙏🌹🙏🌹🌹🙏🙏🌹🌹🌹🙏🏻🌹जय श्रीराम🙏💐🌹जय माँ विन्ध्यवासिनी👏🌹💐
  • amar nath pandey January 11, 2025

    Jai jo
Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
In Mann Ki Baat, PM Stresses On Obesity, Urges People To Cut Oil Consumption

Media Coverage

In Mann Ki Baat, PM Stresses On Obesity, Urges People To Cut Oil Consumption
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر، 24 فروری 2025
February 24, 2025

6 Years of PM Kisan Empowering Annadatas for Success

Citizens Appreciate PM Modi’s Effort to Ensure Viksit Bharat Driven by Technology, Innovation and Research