وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے آج یونیفائیڈ پنشن اسکیم (یو پی ایس) کو منظوری دی۔
یو پی ایس کی نمایاں خصوصیات یہ ہیں:
- یقینی پنشن: 25 سال کی کم از کم اہل سروس کے لیے ریٹائرمنٹ سے پہلےآخری 12 مہینوں میں حاصل کی گئی اوسط بنیادی تنخواہ کا 50فیصد۔ یہ ادائیگی کم از کم 10 سال کی سروس تک کی مدت کے تناسب سے ہوگی ۔
- یقینی خاندانی پنشن: ملازم کی پنشن کا 60 فیصد اس کی موت سے فوراً پہلےادائیگی ۔
- یقینی کم از کم پنشن: کم از کم 10 سال کی سروس کے بعد ریٹائرمنٹ پر 10,000 روپے ماہانہ۔
- افراط زر کا اشاریہ: یقینی پنشن، یقینی خاندانی پنشن اور یقینی کم از کم پنشن پر،
صنعتی کارکنوں کے لیے آل انڈیا کنزیومر پرائس انڈیکس (اے آئی سی پی آئی-آئی ڈبلیو) کی بنیادپر مہنگائی راحت،
- ریٹائرمنٹ کے وقت گریچویٹی کے علاوہ یکمشت ادائیگی، ہر مکمل چھ ماہ کی سروس کے لیے، ریٹائرمنٹ کی تاریخ پر ماہانہ اجرتوں (تنخواہ + مہنگائی بھتہ) کا 1/10 واں حصہ ،
اس ادائیگی سے یقینی پنشن کی رقم کم نہیں ہوگی ۔