اکیسویں بھارت –روس سالانہ سربراہ کانفرنس

Published By : Admin | December 7, 2021 | 09:14 IST

روسی فیڈریشن کے صدر عزت مآب جناب ولادیمیر پوتن نے  وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ اکیسویں بھارت –روس سالانہ سربراہ کانفرنس کے لئے 6دسمبر  2021  کو نئی دلی کا دورہ کیا۔

صدر پوتن کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا ایک وفد بھی تھا ۔وزیراعظم نریندرمودی اور صدر پوتن کے درمیان دو طرفہ بات چیت ایک گرم جوشانہ اور دوستانہ ماحول میں ہوئی ۔دونوں رہنماؤں نے  کوو ڈ  وبا سے لاحق  چیلنجوں  کے باوجود  خصوصی اور اہم  شراکتداری  میں  دیر پا پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے  وزرائے خارجہ اور وزرائے دفاع کے درمیان  2+2مذاکرات کی پہلی میٹنگ  اور فوج  کے  بین حکومتی کمیشن   و فوجی  تکنیکی تعاون   سے متعلق  میٹنگ کا خیر مقدم کیا، جو  6دسمبر 2021  کو نئی دلی میں  منعقد ہوئیں ۔

دونوںرہنماؤں نے مزید اقتصادی تعاون کی ضرورت کو اجاگر کیا اوراس سلسلے میں  ممکنہ اور دیر پا اقتصادی تعاون  کے لئے  ترقی کے نئے طورطریقوں پر زوردیا ۔ انہوں نے باہمی سرمایہ کاری  کے کامیابی کے واقعات کو سراہا اور  ایک دوسرے کے ملکوں میں مزیدسرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا۔بین الاقوامی شمال جنوب   ٹرانسپورٹ راہداری   ( آئی این ایس ٹی سی ) اور مجوزہ  چینئی  -ولادی ووستوک  مشرقی سمندری راہداری   کے ذریعہ  رابطہ قائم کرنے کے موضوع پر مذاکرات کئے گئے ۔دونوں رہنماؤں نے روس کے مختلف علاقوں کے مابین   خاص  طور پر روسی مشرق بعیدکے ساتھ بھارت کے ، علاقائی مزید تعاون   کے تئیں  بھی   امید کا اظہار کیا۔ انہوں نے  مشکل کی گھڑی میں   ایک دوسرے کو ، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دی گئی ہمدردی سمیت  کووڈ  وبا کے خلاف لڑائی میں  جاری دو  طرفہ تعاون  کو سراہا ۔

رہنماؤں  نے  وبا کے بعد کی عالمی اقتصادی بحالی  اور افغانستان کی صورتحال  سمیت  علاقائی  اور عالمی  حالات وواقعات  پر بات چیت کی ۔ انہوں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ  افغانستان کے بارے میں   منظرنامہ اور تشویش  دونوں ملکوں  کے درمیان مشترک ہے۔ انہوں نے افغانستان سے متعلق  صلاح مشورے  اور تعاون  کے لئے  این ایس اے سطح پر تیار کئے گئے دو طرفہ خاکوں کو بھی سراہا۔ انہو ں نے کہا کہ دونوںملکوں کےدرمیان بہت سے بین الاقوامی معاملات  سے متعلق موقف مشترک ہے اور  اس بات  پر رضامندی ظاہر کی کہ اقوام متحدہ کی  سلامتی کونسل  سمیت   کثیر ملکی  فورموں میں تعاون کو  مزید مستحکم کیا جائے۔ صدر پوتن  نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ،  بھارت کی جاری غیر مستقل رکنیت پر  اور  2021  میں برکس کی کامیاب صدارت  پر مبارکباددی  ۔ وزیر اعظم مودی نے   قطب شمالی کونسل  کی جاری  چیئر مین شپ  پر روس کو مبارکباد دی ۔

بھارت –روس : امن  ،ترقی اور خوشحالی  سے متعلق شراکتداری  کے موضوع  پر  مشترکہ بیان میں   دوطرفہ تعلقات کے   منظرنامے کو شامل کیا گیا۔ اس دورے  کے دوران   بہت سے حکومت سے حکومت درمیان اور دونوں ملکوں  کی  کمرشیل اور دیگر تنظیموں   کے درمیان معاہدوں اور مفاہمت ناموں   پر  دستخط کئے گئے ۔ یہ معاہدے اورمفاہمت نامے تجارت ، توانائی  س،سائنس وٹکنالوجی   ،دانشورانہ املاک  ،  باہری خلاء ،ارضیاتی امکانات کی تلاش   ،  ثقافتی تبادلوں   اور تعلیم جیسے  مختلف شعبوںمیں کئے گئے ہیں۔  یہ ہماری دو طرفہ شراکتداری کی کثیر جہتی  نوعیت کی  عکاس ہے۔

صدر پوتن نے   وزیراعظم مودی  کو 2022 میں  بھارت –روس سالانہ سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لئے روس کے دورے کی دعوت دی ۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Income inequality declining with support from Govt initiatives: Report

Media Coverage

Income inequality declining with support from Govt initiatives: Report
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Chairman and CEO of Microsoft, Satya Nadella meets Prime Minister, Shri Narendra Modi
January 06, 2025

Chairman and CEO of Microsoft, Satya Nadella met with Prime Minister, Shri Narendra Modi in New Delhi.

Shri Modi expressed his happiness to know about Microsoft's ambitious expansion and investment plans in India. Both have discussed various aspects of tech, innovation and AI in the meeting.

Responding to the X post of Satya Nadella about the meeting, Shri Modi said;

“It was indeed a delight to meet you, @satyanadella! Glad to know about Microsoft's ambitious expansion and investment plans in India. It was also wonderful discussing various aspects of tech, innovation and AI in our meeting.”