وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ٹریک اینڈ فیلڈ ایتھلیٹ پریتی پال کو جاری 2024 پیرس پیرالمپکس میں دوسرا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔
23 سالہ کھلاڑی نے خواتین کے 200 میٹر ٹی 35مقابلہ میں کانسہ کا تمغہ جیتا، پیرالمپکس میں دو تمغے جیتنے والی پہلی ہندوستانی خاتون ٹریک اینڈ فیلڈ ایتھلیٹ بن گئیں۔
وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا۔
’’پریتی پال کی ایک تاریخی کامیابی، جیسا کہ انہوں نے #Paralympics2024 کے اس ایڈیشن میں خواتین کے 200میٹر ٹی 35 مقابلے میں کانسی کے ساتھ اپنا دوسرا تمغہ جیتا ہے! وہ ہندوستان کے لوگوں کے لیے ایک تحریک ہیں۔ ان کی لگن واقعی قابل ذکر ہے۔
#Cheer4Bharat‘‘
A historic achievement by Preeti Pal, as she wins her second medal in the same edition of the #Paralympics2024 with a Bronze in the Women’s 200m T35 event! She is an inspiration for the people of India. Her dedication is truly remarkable. #Cheer4Bharat pic.twitter.com/4q3IPJDUII
— Narendra Modi (@narendramodi) September 1, 2024