Quoteوہیکل اسکریپج پالیسی کا آغاز
Quoteہمارا مقصد ایک قابل عمل سرکلر اکنامی بنانا اور ماحولیات کے تئیں اپنی ذمہ داریوں کو محسوس کرتے ہوئے تمام سٹیک ہولڈرز کے لیےاعلی اقدار مرتب کرنا ہے: وزیراعظم
Quoteگاڑیوں کی اسکریپج پالیسی ملک میں گاڑیوں کی آبادی کی تجدید میں اہم کردار ادا کرے گی ، سائنسی انداز میں سڑکوں سے ان فِٹ گاڑیوں کو ہٹائے گی: وزیراعظم
Quoteصاف ستھرا ، بھیڑ بھاڑ سے آزاد اور آسان نقل و حمل کا مقصد21 ویں صدی کے ہندوستان کے لیے وقت کی اہم ضرورت ہے: وزیر اعظم
Quoteیہ پالیسی 10 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی نئی سرمایہ کاری لائے گی اور ہزاروں ملازمتیں پیدا کرے گی: وزیر اعظم
Quoteنئی اسکریپنگ پالیسی فضلے سے دولت بنانے کی سرکلر اکنامی میں ایک اہم کڑی ہے: وزیر اعظم
Quoteپرانی گاڑی کے اسکریپنگ سرٹیفکیٹ رکھنےوالے لوگوں کو نئی گاڑیوں کی خریداری پر رجسٹریشن کے لیے کوئی رقم ادا نہیں کرنی پڑے گی ، روڈ ٹیکس میں بھی کچھ چھوٹ ملےگی: وزیراعظم
Quoteہماری کوشش ہے کہ آٹو مینوفیکچرنگ کی ویلیو چین کے حوالے سے درآمدات پر انحصار کم کیا جائے: وزیراعظم

نمسکار!

مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی جناب نتن گڈکری جی، گجرات کے وزیراعلیٰ جناب وجے روپانی جی، آٹو انڈسٹری سے جڑے سبھی اسٹیک ہولڈرز، سبھی او ای ایم ایسوسی ایشنز، میٹل اور اسکریپنگ انڈسٹری کے سبھی ممبرز،  خواتین اور حضرات !

75 ویں یوم آزادی سے پہلے آج کا یہ پروگرام ، آتم نربھربھارت کے بڑے اہداف کو کو ثابت کرنے کی سمت میں ایک اور اہم قدم ہے۔ آج ملک نیشنل آٹوموبائل اسکریپج پالیسی لانچ کررہا ہے۔ یہ پالیسی نئے بھارت کی موبیلٹی کو ، آٹو سیکٹر کو نئی شناخت دینے والی ہے۔ ملک میں وھیکل پاپولیشن کے ماڈرنائزیشن کو ،  ان فٹ وھیکل کو ایک سائنٹفک مینر میں سڑکوں سے ہٹانے میں یہ پالیسی بہت بڑا رول ادا کرے گی۔ ملک کے قریب قریب ہر شہری ، ہرانڈسٹری ، ہر شعبے میں اس سے مثبت تبدیلی آئے گی۔

ساتھیو ،

آپ سبھی جانتے ہیں کہ ملک کی معیشت کے لئے موبلیٹی کتنا بڑا فیکٹر ہے۔ موبلیٹی میں آئی تجدید ، ٹریول اور ٹرانسپورٹیشن کا بوجھ تو کم کرتی ہی ہے ، معاشی ترقی کے لئے بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔21 ویں صدی کا بھارت کلین، کنجیشن فری اور کنوینئنٹ موبیلیٹی کا ہدف لے کر چلے ، یہ آج وقت کا تقاضہ ہے۔ اور اس لئے حکومت کے ذریعہ آج کا یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ اور اس میں انڈسٹری کے آپ سبھی عظیم لیڈروں ، آ پ سبھی اسٹیک ہولڈرز کا بہت بڑا رول ہے۔

ساتھیو،

نئی اسکریپنگ پالیسی ، ویسٹ ٹو ویلتھ -کچرے سے کنچن کے مہم کی ،سرکولر اکانومی کی ایک اہم کڑی ہے۔ یہ پالیسی ، ملک کے شہروں سے آلودگی کم کرنے اور ماحولیات کے تحفظ کے ساتھ تیز رفتار ترقی کے ہمارے کمٹمینٹ کو بھی ظاہر کرتی ہے۔ ری یوز، ری سائکل اور ری کووری کے اصولوں پر چلتے ہوئے یہ پالیسی آٹوسیکٹر میں، میٹل سیکٹر میں ملک کی آتم نربھرتا کو بھی نئی توانائی دے گی۔ اتنا ہی نہیں ، یہ پالیسی ملک میں 10 ہزار کروڑ روپئے سے زیادہ کی نئی سرمایہ کاری لائے گی اور ہزاروں روزگار پیدا کرے گی۔

|

ساتھیو،

آج جو پروگرام ہم نے لانچ کیا ہے، اس کی ٹائمننگ اپنے آپ میں بہت خاص ہے۔ ہم آزادی کے 75 ویں سال میں داخل ہونے والے ہیں۔یہاں سے ملک کے لئے آئندہ 25 سال کافی اہم ہیں۔ ان آنے والے 25 سال میں ہمارے کام کاج کے طریقہ ، ہماری روزمرہ کی زندگی ، ہماری تجارت و کاروبار میں کئی طرح کی تبدیلی آنے والی ہے۔ جس طرح ٹکنالوجی بدل رہی ہے ، ہماری لائف اسٹائل ہو یا پھر ہماری اکونمی،  دونوں میں کافی تبدیلی ہوگی۔ اس تبدیلی کے بیچ ہمارے ماحولیات ، ہماری زمین ، ہمارے وسائل، ہمارے رو مٹیریل ، ان سبھی کا تحفظ بھی انتا ہی ضروری ہے۔ ٹکنالوجی کو ڈرائیو کرنے والے ریئر ارتھ میٹلس جو آج ہی ریئر ہیں، لیکن جو میٹل آج دستیاب ہیں، وہ بھی کب ریئر ہو جائیں گے ، یہ کہنا مشکل ہے۔ مسقتبل میں ہم ٹکنالوجی اور انوویشن پر تو کام کرسکتے ہیں ، لیکن جو دھرتی ماتا سے ہمیں وسائل ملتے ہیں ، وہ ہمارے ہاتھ میں نہیں ہیں۔ اس لئے ، آج ایک طرف بھارت ڈیپ اوسین مشن کے توسط سے نئے امکانات تلاش کررہا ہے، تو وہیں سرکولر اکانمی  کو بھی فروغ دے رہا ہے۔ کوشش یہ ہے کہ ترقی کا ہم سسٹین یبل بنائیں، انوائرنمنٹ فرینڈلی بنائیں۔ کلائمٹ چینج کے چیلنجز، ہم آئے دن محسوس کررہے ہیں ۔ اس لئے بھارت کو اپنے مفاد میں، اپنے شہریوں کے مفاد میں بڑے قدم اٹھانے ضروری ہیں۔ اسی سوچ کے ساتھ گزشتہ برسوں میں توانائی کے سیکٹر میں غیر معمولی کا م ہوا ہے۔ سولر اور ونڈ پاور ہو  یا پھر بایوفیول، آج بھارت دنیا میں اگلی صف کے ملکوں میں شامل ہورہا ہے۔ ویسٹ ٹو ویلتھ کی ایک بہت بڑی مہم چلائی جارہی ہے۔ اس کو سوچھتا سے بھی جوڑا گیا ہے اور آتم نربھرتا سے بھی جوڑا گیا ہے ۔بلکہ آج کل تو ہم سڑکوں کی تعمیر میں ویسٹ کا بڑی مقدار میں استعمال کررہے ہیں۔سرکاری بلڈنگ ، غریبوں کے لئے گھر کی تعمیر میں بھی ری سائکلنگ کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔

ساتھیو،

ایسی ہی کئی طرح کی کوششوں میں آج آٹوموبائل سیکٹر کا نام بھی جڑگیا ہے۔ اس پالیسی سے عام خاندانوں کو ہر طرح سے کافی فائدہ ہوگا۔ سب سے پہلا فائدہ تو یہ ہوگا کہ پرانی گاڑی کو اسکریپ کرنے پر ایک سرٹیفکیٹ ملے گا ۔ یہ سرٹیفکیٹ جس کے پاس ہوگا اسے نئی گاڑی خریدنے پر رجسٹریشن کے لئے کوئی پیسہ نہیں دینا ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی اسے روڈ ٹیکس میں بھی کچھ رعایت دی جائے گی۔ دوسرا فائدہ یہ ہوگا کہ پرانی گاڑی کی میننے نینس کاسٹ ، ری پیئر کاسٹ ، فیول ایفی شیئنسی ، اس میں بھی بچت ہوگی۔ تیسرا فائدہ براہ راست زندگی سے جڑا ہے۔ پرانی گاڑیوں ، پرانی ٹکنالوجی کی وجہ سے سڑک حادثہ کا خطرہ کافی زیادہ رہتا ہے، اس سے نجات ملے گی۔چوتھا ، اس سے ہماری صحت پر آلودگی کی وجہ سے جو اثرپڑتا ہے ، اس میں بھی کمی آئے گی اور سب سے بڑی بات یہ ہے کہ اس پالیسی کے تحت گاڑی صرف اس کی ایج دیکھ کر ہی اسکریپ نہیں کی جائے گی۔ گاڑیوں کا سائنٹفک طریقہ سے اتھارائزڈ اوٹومیٹیڈ ٹسٹنگ سنٹر پر فٹ نیس ٹسٹ ہوگا۔ اگر گاڑی ان فٹ ہوگی تو سائنٹفک طریقہ سے اسکریپ کیا جائے گا۔ اس کے لئے ملک بھر میں جو رجسٹرڈ وھیکل اسکریپنگ فیسلٹیز بنائی جائیں گی وہ ٹکنالوجی ڈرائون ہوں ، ٹرانسپیرنٹ ہوں، یہ بھی یقینی بنایا جائے گا۔

|

ساتھیو،

فارمل اسکریپنگ پر کیا فائدہ ہوتا ہے ، گجرات نے تو اسے براہ راست محسوس کیا ہے، اور ابھی نتن جی نے بھی اس کا ذکر کیا ہے۔ گجرات کے النگ کو شپ ری سائکلنگ ہب کے طور پر جانا جاتا ہے۔ النگ، دنیا کی شپ ری سائکلنگ انڈسٹری میں اپنی حصہ داری تیزی سے بڑھا رہا ہے۔ شپ ری سائکلنگ ہب کے اس انفراسٹکچر نے  یہاں روزگار کے ہزاروں نئے مواقع پیدا کئے ہیں۔ اس پورے علاقے میں انفرااسٹرکچر بھی ہے اور ہنرمند افرادی قوت بھی ہے۔ ایسے میں جہازوں کے بعد گاڑیوں کی اسکریپنگ کا بھی یہ بہت بڑا ہب بن سکتا ہے۔

ساتھیو،

اسکریپنگ پالیسی سے پورے ملک میں اسکریپ سے جڑے سیکٹر کو نئی توانائی ملے گی، نیا تحفظ ملے گا خاص طور پر اسکریپنگ سے جڑے جو ہمارے مزدور ہیں  جو چھوٹے کاروباری ہیں ، ان کی زندگیوں میں بہت بڑی تبدیلی آئے گی۔ اس سے مزدوروں کو محفوظ ماحول ملے گا ، منظم سیکٹر کے دوسرے  ملازمین جیسے فوائد بھی ان کو مل پائیں گے۔ اتنا ہی نہیں ، اسکریپ کا کام کرنے والے چھوٹے کاروباری ، اتھارائزڈ اسکریپنگ سنٹرز کے لئے  کلکشن ایجنٹ کا کام بھی کرسکتے ہیں۔

ساتھیو،

اس پروگرام  سے آٹو اور میٹل انڈسٹری کو کافی تقویت ملے گی۔ گزشتہ سال ہی ہمیں تقریباً 23 ہزار کروڑ روپئے کا اسکریپ  اسٹیل امپورٹ کرنا پڑا ہے۔ کیونکہ بھارت میں جو ابھی تک اسکریپنگ ہوتی ہے ، وہ پروڈکٹیو نہیں ہے۔ انرجی ری کووری نہ کے برابر ہے۔ ہائی-اسٹرینتھ  اسٹیل الائیز کی پوری ویلیو نہیں نکل پاتی اور جو قیمتی میٹل ہیں ،ان کی ری کووری بھی نہیں ہوپاتی۔ اب جب ایک ایک سائنٹفک ، ٹکنالوجی پر مبنی اسکریپنگ ہوگی تو ہم ریئر ارتھ میٹل کو بھی ری کوور کرپائیں گے۔

ساتھیو،

آتم نربھربھارت کو رفتار دینے کے لئے ، بھارت میں انڈسٹری کو سسٹینبل اور پروڈکٹیو بنانے کے لئے مسلسل قدم اٹھائے جارہے ہیں۔ ہماری یہ پوری کوشش ہے کہ آٹو مینوفیکچرنگ سے جڑی ویلیو چین کے لئے جتنا ممکن ہو ، اتنا کم ہمیں ایمپورٹ پر انحصار کرنا پڑے۔ لیکن اس میں انڈسٹری کو بھی  تھوڑی ایکسٹرا ایفورٹس کی ضرورت ہے۔ آنے والے 25 اسل کے لئے آپ کے پاس بھی آتم نربھر بھارت کا ایک واضح روڈ میپ ہونا چاہئے۔ ملک اب کلین ، کنجیشن فری اور کنوینئنٹ موبیلٹی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اس لئے پرانی اپروچ  اور پرانی پریکٹسز کو بدلنا ہی ہوگا۔ آج بھارت ،سیفٹی اور کوالٹی کے حساب سے گلوبل اسٹینڈرڈز اپنے شہریوں کو دینے کے لئے عہدبند ہے۔ بی ایس-4 سے بی ایس-6 کی طرف  سیدھے ٹرانزیشن کے پیچھے یہی سوچ ہے۔

ساتھیو،

مک میں گرین اور کلین موبیلٹی کے لئے سرکار  ری سرچ سے لے کر انفرااسٹرکچر تک، ہر سطح پر وسیع پیمانے پر کام کررہی ہے۔ ایتھنول  ہو، ہائیڈروجن فیول ہو یا پھر الیکٹرک موبیلٹی، سرکار کی ان ترجیحات کے ساتھ انڈسٹری کی سرگرم حصہ داری بہت ضروری ہے۔ آر& ڈی  سے لے کر انفرااسٹرکچرتک، انڈسٹری کو اپنی حصہ داری بڑھانی ہوگی۔ اس کے لئے جو بھی مدد آپ کو چاہئے ، وہ سرکار دینے کے لئے تیار ہے۔ یہاں سے ہمیں اپنی پارٹنر شپ کو نئے لیول پر لے جانا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ نیا پروگرام ،  ملک کے باشندوں میں بھی  اور آٹوسیکٹر میں بھی ایک توانائی پیدا کرے گا، نئی رفتار دے گا، اور نیا اعتماد بھی پیدا کرے گا۔ آج کے اس اہم موقعے کو ، میں نہیں مانتا ہوں کہ صنعتی حلقے کے لوگ جانے دیں گے۔  میں نہیں مانتا ہوں کہ پرانی گاڑیوں کو ڈھونے والے لوگ اس موقع کو جانے دیں گے۔ یہ اپنے آپ میں ایک بہت بڑی تبدیلی کا اعتماد لے کر آیا ہوا ایک نظام ہے۔ آج گجرات میں اس پروگرام کو لانچ کیا گیا ہے، پالیسی کو لانچ کیا گیا ہے، اور گجرات کا تو ویسے بھی ، اور ہمارے ملک میں بھی سرکیولر اکونمی کا لفظ اب نیا آیا ہوگا۔ لیکن ہم لوگ تو جانتے ہیں۔ کہ اگر کپڑے پرانے ہوتے ہیں تو ہمارے گھروں میں دادی ماں اس میں سے اوڑھنے کے لئے رضائی بنادیتی ہیں۔ پھر رضائی بھی پرانی ہوجاتی ہے۔ تو اس کو بھی پھاڑ-پھوڑ کر کے کچرا-پوتا کے لئے اس کا استعمال کرتے ہیں۔ ری سائکلنگ کیا کہتے ہیں، سرکیولر اکنومی کیا کہتے ہیں۔ وہ بھارت کی زندگی میں نئی -نئی ہے۔ ہمیں بس سائنٹفک طریقہ سے اس کو آگے بڑھانا ہے، اور سائنٹفک طریقہ سے آگے بڑھائیں گے تو مجھے یقین ہے کہ کچرے میں سے کنچن بنانے کی اس  مہم میں ہر کوئی شریک ہوگا اور ہم بھی اور نئی -نئی  چیزوں  کی ایجاد کرنے کی سمت میں کامیاب ہوں گے۔ میں پھر ایک بار سبھی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ بہت-بہت شکریہ۔

  • krishangopal sharma Bjp January 09, 2025

    नमो नमो 🙏 जय भाजपा 🙏🌷🌷 🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷
  • krishangopal sharma Bjp January 09, 2025

    नमो नमो 🙏 जय भाजपा 🙏🌷🌷 🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷
  • krishangopal sharma Bjp January 09, 2025

    नमो नमो 🙏 जय भाजपा 🙏🌷🌷 🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷
  • krishangopal sharma Bjp January 09, 2025

    नमो नमो 🙏 जय भाजपा 🙏🌷🌷 🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷
  • krishangopal sharma Bjp January 09, 2025

    नमो नमो 🙏 जय भाजपा 🙏🌷🌷 🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷
  • Harish Awasthi March 12, 2024

    अबकी बार तीसरी बार मोदी सरकार
  • Deepak Mishra February 18, 2024

    Namo Namo
  • Deepak Mishra February 18, 2024

    Namo Namo
  • MLA Devyani Pharande February 17, 2024

    जय हो
  • Vaishali Tangsale February 16, 2024

    🙏🏻🙏🏻
Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Job opportunities for women surge by 48% in 2025: Report

Media Coverage

Job opportunities for women surge by 48% in 2025: Report
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،5 مارچ 2025
March 05, 2025

Citizens Appreciate PM Modi's Goal of Aatmanirbhar Bharat - Building a Self-Reliant India