نئی دہلی، 15؍اگست:وزیراعظم ، جناب نریندرمودی نے 75ویں یوم آزادی کے موقع پر عالمی رہنماؤں کی جانب سے نیک خواہشات اورتہنیتی پیغامات پیش کئے جانے پر شکریہ اداکیا۔

بھوٹان کے وزیراعظم کے ٹویٹ کے جواب میں وزیراعظم  ، نریندرمودی نے کہاکہ یوم آزادی پرپرخلوص مبارکباد کے لئے @ lyoncheen پی ایم بھوٹان ، آپ کا بہت بہت شکریہ ۔ سبھی بھارتی بھوٹان  کے ساتھ ہماری منفرداورقابل بھروسہ دوستانہ رشتوں کی قدرکرتے ہیں ۔

 

آسٹریلیا کے وزیراعظم اسکاٹ موریسن کے ایک ٹویٹ کے جواب میں وزیراعظم نے کہا؛

میرے دوست @اسکاٹ موریسن  ایم پی آپ کی نیک خواہشات کا بہت بہت شکریہ ۔ بھارت بھی آسٹریلیا کےساتھ اپنی بڑھتی ہوئی درخشاں شراکت دوری کو عزیز رکھتاہے جو مشترکہ قدروں اورعوام سے عوام کے درمیان قریبی رشتوں پرمبنی ہیں ۔

 

سری  لنکا کے وزیراعظم مہیندراراجہ پکسا کے ایک ٹویٹ  کے جواب میں وزیراعظم نے کہاکہ میں وزیراعظم راجہ پکسا کا نیک خواہشتات کے لئے شکرگذارہوں ۔

بھارت اورسری لنکا کے صدیوں پرانے ثقافتی /روحانی اورتہذیبی رابطے میں جو ہماری خصوصی دوستی کو بنیاد فراہم کرتے ہیں ۔@ PresRajapaksa

 

نیپال کےوزیراعظم شیربہادردیوبا کے ایک ٹویٹ کے جواب میں وزیراعظم ، جناب نریندرمودی نےکہا،

ان کی مبارکباد اور نیک خواہشات کے لئے میں ان کا شکریہ اداکرتاہوں ، بھارت اورنیپال ثقافتی ، لسانی /مذہبی اورکنبے کے رابطوں سے منسلک ہیں ۔

Sher B Deuba@

 

مالدیپ کے صدرابراہیم محمد صالح کے ایک ٹویٹ کے جواب میں  وزیراعظم نے کہاکہ:

میں صدر

ibusolih@

  کا مبارکباد  پیش کرنے پر شکریہ اداکرتاہوں ۔ مالدیپ ہمارا اہم بحری پڑوسی ہے اورایک محفوظ /سب کی شمولیت والے  اورخوشحال بھارت بحرالکاہل خطے کے بڑھتے ہوئے مشترکہ ویژن میں ہمارا شراکت دارہے ۔

 

سری لنکا کے صدرگوٹابایاراجہ پکسا کے ایک ٹویٹ کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ

‘‘میں صدر

 کا ان کی مبارکباد کے لئے شکریہ اداکرتاہوں اورسبھی شعبوں میں بھارت سری لنکاتعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لئے Gotabaya R  

مل کرکام کرنے کا متمنی ہوں ۔

 

ماریشس کے وزیراعظم پراوند جگ ناتھ کے ایک ٹویٹ کے جواب میں وزیراعظم نے کہاکہ

‘‘وزیراعظم پراوند جگناتھ آپ کا شکریہ ،

بھارت اورماریشس کے درمیان صدیوں پرانے عوام سے عوام کے درمیان رابطوں کی بدولت دونوں ہی ملکوں کے ایک جیسے مرکزی اقدار اورروایات ہیں ، جس سے ہماری خصوصی دوستی کو بنیاد فراہم  کرتی ہے ۔

@jagnauth Kumar

 

اسرایئل کے وزیراعظم نفتالی بیننٹ کے ایک ٹویٹ کے جواب میں وزیراعظم نے کہاکہ ،

عزت مآب وزیراعظم @ naftali bennet آپ کی نیک خواہشات کے لئے شکریہ ۔ میں دونوں حکومتوں اورعوام کے درمیان رشتوں کو مستحکم کرنے کے لئے مل کرکام کرنے کا متمنی ہوں اور بھارت اسرائیل اسٹرٹیجک شراکت داری کے بنیاد کو مستحکم کرنے کا بھی متمنی ہوں ۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season

Media Coverage

Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi