وہیکل اسکریپج پالیسی کا آغاز
ہمارا مقصد ایک قابل عمل سرکلر اکنامی بنانا اور ماحولیات کے تئیں اپنی ذمہ داریوں کو محسوس کرتے ہوئے تمام سٹیک ہولڈرز کے لیےاعلی اقدار مرتب کرنا ہے: وزیراعظم
گاڑیوں کی اسکریپج پالیسی ملک میں گاڑیوں کی آبادی کی تجدید میں اہم کردار ادا کرے گی ، سائنسی انداز میں سڑکوں سے ان فِٹ گاڑیوں کو ہٹائے گی: وزیراعظم
صاف ستھرا ، بھیڑ بھاڑ سے آزاد اور آسان نقل و حمل کا مقصد21 ویں صدی کے ہندوستان کے لیے وقت کی اہم ضرورت ہے: وزیر اعظم
یہ پالیسی 10 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی نئی سرمایہ کاری لائے گی اور ہزاروں ملازمتیں پیدا کرے گی: وزیر اعظم
نئی اسکریپنگ پالیسی فضلے سے دولت بنانے کی سرکلر اکنامی میں ایک اہم کڑی ہے: وزیر اعظم
پرانی گاڑی کے اسکریپنگ سرٹیفکیٹ رکھنےوالے لوگوں کو نئی گاڑیوں کی خریداری پر رجسٹریشن کے لیے کوئی رقم ادا نہیں کرنی پڑے گی ، روڈ ٹیکس میں بھی کچھ چھوٹ ملےگی: وزیراعظم
ہماری کوشش ہے کہ آٹو مینوفیکچرنگ کی ویلیو چین کے حوالے سے درآمدات پر انحصار کم کیا جائے: وزیراعظم

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے گجرات میں سرمایہ کاروں کے اجلاس سے خطاب کیا۔ سمٹ کا انعقاد رضاکارانہ  طور پر وہیکل فلیٹ ماڈرنائزیشن پروگرام یا وہیکل اسکریپنگ پالیسی کے تحت گاڑیوں کے اسکریپنگ انفراسٹرکچر کے قیام کے لیے سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے مدعو کیا جا رہا ہے۔ یہ ایک مربوط کریپنگ ہب کی ترقی کے لیے النگ میں جہاز توڑنے والی صنعت کی طرف سے پیش کردہ دیگر امور پر بھی توجہ مرکوز کرے گا، اس موقع پر مرکزی وزیربرائے سڑک ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہ نیز وزیر اعلیٰ گجرات بھی موجود تھے۔

وہیکل اسکریپج پالیسی کا آج آغاز ہور ہا ہے جو ہندوستان کے ترقیاتی سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ گجرات میں انویسٹر سمٹ(سرمایہ کاری سے متعلق اجلاس) نے گاڑیوں کے اسکریپنگ انفراسٹرکچر کے قیام کے لیے امکانات کی ایک نئی راہ  کھول دی ہے۔ گاڑیوں کا اسکریپنگ، ماحول دوست انداز میں ان فٹ اور آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کو ختم کرنے میں مدد دے گا۔ "ہمارا مقصد ایک قابل عمل سرکلر اکنامی بنانا ہے اور ماحولیات کے تئیں اپنی ذمہ داریوں کو محسوس کرتے ہوئے تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے اعلی اقدار مرتب کرنا ہے۔"

قومی آٹوموبائل اسکریپج پالیسی کا آغاز کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ پالیسی آٹو سیکٹر اور نئے ہندوستان کی نقل وحمل کو ایک نئی شناخت دینے والی ہے۔ یہ پالیسی ملک میں گاڑیوں کی آبادی کی تجدید ، سائنٹفک انداز میں سڑکوں سے غیر موزوں اور ان فِٹ گاڑیوں کو ہٹانے میں بڑا کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ نقل و حمل اور آمدورفت میں جدیدیت نہ صرف سفر اور نقل و حمل کے بوجھ کو کم کرتی ہے بلکہ معاشی ترقی کے لیے بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔ اکیسویں صدی کے ہندوستان کا مقصد صاف ستھرا ، ہجوم سے پاک اور آسان نقل و حرکت کے انتظامات کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ نئی اسکریپنگ پالیسی سرکلر اکنامی اور فضلے سے دولت بنانے کی مہم میں ایک اہم کڑی ہے۔ یہ پالیسی ملک کے شہروں سے آلودگی کو کم کرنے اور ماحول کی حفاظت اور تیز رفتار ترقی کے ہمارے عزم کی بھی عکاسی کرتی ہے۔ ری یوز ، ری سائیکل اور ریکوری کے اصول پر عمل کرتے ہوئے یہ پالیسی آٹو سیکٹر اور میٹل سیکٹر میں ملک کی خود انحصاری کو بھی فروغ دے گی۔ یہ پالیسی 10 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی نئی سرمایہ کاری لائے گی اور ہزاروں ملازمتیں پیدا کرے گی۔

وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت آزادی کے 75 ویں سال میں داخل ہونے والا ہے ایسے وقت میں آئندہ 25 سالوں کی بہت اہمیت ہے ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ 25 برسوں میں کاروبار اور روزمرہ کی زندگی میں کام کے طریقوں میں بہت سی تبدیلیاں آئیں گی۔ انہوں نے کہاکہ اس تبدیلی کے ساتھ ساتھ یہ بھی برابر اہمیت رکھتا ہے کہ ہم اپنے ماحول ،اپنی زمین ،اپنے وسائل اور اپنے کچے مال کا تحفظ کریں ۔ انہوں نےکہا کہ ہم مستقبل میں اختراع اور ٹکنالوجی کے بارے میں کام کرسکتے ہیں لیکن مادر ارض   سے ہمیں جو صحت ملتی ہے وہ ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آج ایک طرف تو بھارت گہرے سمندری مشن کے ذریعہ نئے امکانات تلاش کررہا ہے جبکہ دوسری جانب وہ ایک سرکولر معیشت کی حوصلہ افزائی بھی کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ترقیات کو پائیدار اور ماحول دوست بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔

وزیر اعظم نے توانائی کے شعبہ میں کئے جانے والے غیر معمولی کام پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بھارت شمسی اور بادی توانائی کے میدان میں صف اول کے ممالک میں شامل ہوگیا ہے۔ جناب مودی نے فضلے سے دولت حاصل کرنے کی مہم کو سوچھتا اور آتم نربھرتا سے جوڑنے  پر زور دیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اس پالیسی سے عوام کو ہرطرح سے بہت فائدہ ہوگا،پہلا فائدہ تو یہ ہوگاکہ پرانی گاڑی کو اسکریپ کئے جانے پر ایک سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔ جس کے پاس یہ سرٹیفکیٹ ہوگا، اس کو نئی گاڑی خریدنے پر رجسٹریشن کے لئے کسی رقم کی ادائے گی نہیں کرنی ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی اس کو روڈ ٹیکس میں کچھ چھوٹ دی جائے گی۔دوسرا فائدہ یہ ہوگا کہ اس سے پرانی گاڑی کے رکھ رکھاو کا خرچ ، مرمت  کا خرچ اور زیادہ فیول کے خرچ سے بھی نجات ملے گی۔ تیسرے فائدے کا تعلق براہ راست زندگی سے ہے۔ پرانی گاڑیوں اور پرانی ٹیکنالوجی کی وجہ سے سڑک حادثات کے بہت زیادہ خطرے سے بھی کچھ راحت ملے گی۔ چوتھا فائدہ یہ کہ اس سے ہماری صحت پر آلودگی کے مضر اثرات کم ہونگے۔

وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ نئی پالیسی کے تحت گاڑیوں کو محض اسی بنیاد پر اسکریپ نہیں کیا جائے گا کہ وہ کتنی پرانی ہیں ۔ گاڑیوں کی منظورشدہ خودکار ٹسٹنگ مراکز کے ذریعہ سائنسی طور پر جانچ کی جائے گی۔ جو گاڑیاں فٹ نہیں ہونگی ، انہیں طریقے سے اسکریپ کیا جائے گا۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ رجسٹرڈ وہیکل ااسکریپنگ فیسیلٹی ٹیکنالوجی سے چلنے والی اور شفاف ہو۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اس نئی پالیسی سے اسکریپ سے متعلق شعبے کو نئی توانائی اور تحفظ حاصل ہوگا۔  اب ملازمین اور چھوٹے صنعت کاروں کو محفوظ ماحول ملے گا اور انہیں منظم شعبہ کے دیگر ملازمین جیسے فائدہ حاصل ہوں گے،وہ منظور شدہ ااسکریپنگ سینٹروں کیلئے کلیکشن ایجنڈ کے طور پر کام کرسکیں گے۔وزیر اعظم نے اس بات پر افسوس ظاہر کیا کہ ہمیں گذشتہ سال کے دوران ہمیں 23 ہزار کروڑ مالیت کا اسکریپ اسٹیل درآمد کرنا پڑا کیونکہ ہمارا اسکریپ پروڈکٹو نہیں ہے اور ہم اس سے توانائی اور قیمتی دھاتیں حاصل نہیں کرپاتے ۔

وزیر اعظم نے بتایا کہ بھارت کی صنعت کو آتم نربھر بھارت کے عمل کو رفتار دینے کیلئے پائیدار اور پروڈکٹو بنانے کیلئے اقدامات کئےجارہے ہیں۔انہوں نے زور دیکر کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ آٹو مینو فیکچرنگ کی ویلیو چین کے معاملے میں درآمدات پر انحصار پر کم کیا جائے۔

وزیر اعظم نےکہا کہ چاہے ایتھنال ہو ،ہائیڈروجن فیول ہو یا الیکٹرک موبلیٹی حکومت کی ان ترجیحات کیلئے صنعت کی سرگرم شرکت بہت اہم ہے۔ آر اینڈ ڈی سے لیکر بنیادی ڈھانچے تک صنعت کو اپنی شرکت میں اضافہ کرنا ہوگا۔ وزیر اعظم نے ان سے کہا کہ وہ آئندہ 25 برسوں کیلئے آتم نربھر کے واسطے ایک روڈ میپ تیار کریں ۔انہوں نے یقین دلایا کہ اس کیلئے آپ کو جس مدد کی ضرورت ہوگی حکومت وہ فراہم کرانے کیلئے تیارہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آج جب ملک ایک صاف ستھرے بھیڑ بھاڑ سے آزاد اور آسان موبلیٹی کی جانب بڑھ رہا ہے پرانے نظریہ اور طریقوں میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کا بھارت اپنے شہریوں کو عالمی معیار کے مطابق تحفظ اور کوالٹی فراہم کرانے کیلئے عہد بند ہے اور بی ایس 4 سے بی ایس 6 کی جانب منتقلی کے پیچھے بھی یہی نظریہ ہے۔

 

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait

Media Coverage

Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM to attend Christmas Celebrations hosted by the Catholic Bishops' Conference of India
December 22, 2024
PM to interact with prominent leaders from the Christian community including Cardinals and Bishops
First such instance that a Prime Minister will attend such a programme at the Headquarters of the Catholic Church in India

Prime Minister Shri Narendra Modi will attend the Christmas Celebrations hosted by the Catholic Bishops' Conference of India (CBCI) at the CBCI Centre premises, New Delhi at 6:30 PM on 23rd December.

Prime Minister will interact with key leaders from the Christian community, including Cardinals, Bishops and prominent lay leaders of the Church.

This is the first time a Prime Minister will attend such a programme at the Headquarters of the Catholic Church in India.

Catholic Bishops' Conference of India (CBCI) was established in 1944 and is the body which works closest with all the Catholics across India.