عزت مآب صدر نشیں جی،
آپ نے مجھے وزارت کے نئے ممبروں کا اس ایوان میں تعارف کرانے کے لئے حکم دیا ہے۔
آج ایک ایسا موقع ہے ایوان کا، جبکہ ملک کے دیہی پس منظر رکھنے والے کسان خاندانوں کے بچے آج وزیر بننے کے بعداِس باوقار ایوان میں اُن کا تعارف ہورہا ہے، تو کچھ لوگوں کو بڑی تکلیف ہورہی ہے۔
Its a matter of pride that people from rural India, who come from ordinary families have taken oath as Ministers. But some people don’t want ministers to be introduced. They also have an anti-woman mindset since they do not want women ministers to be introduced to the House: PM
— PMO India (@PMOIndia) July 19, 2021
آج اس ایوان میں جو خواتین وزیر بنی ہیں،ان کا تعارف ہورہا ہے۔ وہ کون سی خاتون مخالف ذہنیت ہےکہ جس کی وجہ اِس ایوان میں ان کا نام بھی سننے کو تیار نہیں ہیں، ان کا تعارف کرانے کو تیار نہیں ہیں۔
عزت مآب صدر نشیں جی،
بہت بڑی تعداد میں درج فہرست قبائل کے ہمارے پارلیمنٹ کے ممبر ساتھی وزیر بنے ہیں۔ ہمارے ملک کے عوام کے تعلق سے ایسا کون سا غصے کا جذبہ ہے کہ قبائلی وزرا ء کا تعارف اس باوقار ایوان میں ہو، یہ بھی ان کو پسند نہیں آرہا ہے۔
عزت مآب صدر نشیں جی،
اس ایوان میں بہت بڑی تعداد میں دلت وزراء کا تعارف ہورہا ہے۔ دلت سماج کے نمائندوں کا نام سننے کو یہ تیار نہیں ہیں۔ یہ کون سی ذہنیت ہے جو دلتوں کی عزت کرنے کو تیار نہیں ہیں، قبائلیوں کی عزت کرنے کو تیار نہیں ، کسانوں کے بیٹے کی عزت کرنے کو تیار نہیں۔ یہ کون سی ذہنیت ہے جو خواتین کی عزت کرنے کو تیار نہیں۔ اس طرح کی مخدوش ذہنیت پہلی بار ایوان نے دیکھی ہے۔
Such a negative mindset has never been seen in the Parliament: PM @narendramodi in the Rajya Sabha
— PMO India (@PMOIndia) July 19, 2021
اور اسی لیے عزت مآب صدر نشیں جی،
آپ نے تعارف کرانے کے لئے جو موقع دیااس کے لئے میں آپ کا شکر گزار ہوں، لیکن عزت مآب صدر نشیں جی، وزارت میں نو تقرر شدہ ممبروں کو راجیہ سبھا میں متعارف سمجھا جائے۔