سترہواں پرواسی بھارتیہ دِوس کنونشن 2023

Published By : Admin | January 6, 2023 | 19:27 IST

پرواسی بھارتیہ دِوس (پی بی ڈی) کنونشن بھارت  سرکار کا اہم ترین پروگرام ہے۔ یہ بیرون ممالک میں رہائش پذیر بھارتیوں کے ساتھ منسلک ہونے اور رابطہ  کرنے نیز  غیر ممالک میں مقیم بھارتی برادری کے لوگوں (پرواسی بھارتیوں)  کو ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لئے ایک اہم ترین پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ 17 ویں پرواسی بھارتیہ دِوس کنونشن کا اہتمام  مدھیہ پردیش سرکار کے اشتراک سے  8 تا  10 جنوری 2023  تک اندور میں  کیا جارہا ہے۔ اس پی بی ڈی اجلاس کا موضوع ‘‘غیر ممالک میں مقیم بھارتی برادری (پرواسی): امرت کال میں بھارت کی ترقی کے لئےقابل اعتبار حصہ داری’’ہے۔ اس پی بی ڈی اجلاس کے لئے تقریباً 70 مختلف ممالک میں مقیم 3500 سے زیادہ  افراد نے اندراج کرایا ہے۔

یہ پی بی ڈی اجلاس تین حصوں پر مشتمل ہوگا۔ 8 جنوری 2023 کو، امور نوجوان اور کھیلوں کے محکمے کی وزارت کے اشتراک سے نوجوان پرواسی بھارتیہ  دِوس کا افتتاح ہوگا۔ آسٹریلیا کی  رکن پارلیمنٹ عزت مآب  محترمہ زنیٹا مسکرین ہا س نوجوان پرواسی بھارتیہ دِوس  میں مہمان خصوصی ہوں گے۔

عزت مآب وزیراعظم جناب نریندر مودی، 09 جنوری  2023 کو، پی بی ڈی کنونشن کا افتتاح کریں گے اور  کوآپریٹیو جمہوریہ گویانہ کے صدر عزت مآب ڈاکٹر محمد عرفان علی  مہمان خصوصی کی حیثیت سے اور سورینیم جمہوریہ کے عزت مآب صدر  جناب چندریکاپرساد سنتوکھی مہمان اعزازی کے طور پر  اجلاس سے خطاب کریں گے۔

اجلاس میں محفوظ، قانونی ،  منظم اور ہنرمند ہجرت کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئےایک یادگاری ڈاک ٹکٹ ‘سُرکشت جائیں، پرشکشت جائیں’ کا اجراء عمل میں آئے گا۔ عزت مآب وزیراعظم جناب نریندر مودی بھارت کی آزادی میں ہمارے پرواسی مجاہدین آزادی کے تعاون کو اجاگر کرنے کے لئے ‘‘آزادی کا امرت مہوتسو’’ - ‘‘بھارت کی جدو جہد آزادی میں پرواسی بھارتیوں کی حصہ داری’’ موضوع پر مبنی  پہلی مرتبہ  ڈیجیٹل بھارتیہ دِوس نمائش کا  افتتاح  بھی کریں گے۔   اس سال جی 20 کی بھارت کی  صدارت کے پیش نظر 09 جنوری کو ایک خصوصی ٹاؤن ہال بھی اہتمام کیا جائے گا۔

 عزت مآب صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو، پرواسی بھارتیہ سمان ایوارڈ 2023 تفویض کریں گی اور اختتامی اجلاس کی صدارت فرمائیں گی۔ پرواسی بھارتیہ سمان ایوارڈ،  چنند پرواسی بھارتیوں کو اُن  کی کامیابیوں کوتسلیم کرنےاور ملک و بیرون ملک  مختلف شعبوں میں ان کے تعاون کا احترام کرنے کے لئے تفویض کیا جاتا ہے۔

پی بی ڈی کنونشن میں پانچ موضوعاتی مکمل اجلاس  منعقد ہوں گے-

  • پہلا مکمل اجلاس،  امور نوجوان اور کھیلوں کے محکمے کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر کی صدارت میں ہوگا، جس کا موضوع ہے ‘اختراع اور جدید ٹکنالوجیوں میں پرواسی نوجوان کا کردار’۔
  • دوسرا مکمل اجلاس، ‘امرت کال میں بھارتی حفظان صحت ایکو -نظام کو فروغ دینے میں پرواسی بھارتیوں کا کردار:ویژن  @ 2047’ موضوع پر  ہوگا، جس کی صدارت صحت و کنبہ بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا  فرمائیں گے اور امور  خارجہ کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر راج کمار رنجن سنگھ اجلاس کے شریک صدر ہوں گے۔
  • تیسرا مکمل اجلاس،   امور خارجہ کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ میناکشی لیکھی کی صدار ت میں،‘بھارت کی نرم روی کا فائدہ اٹھانا - دستکاری، کھانے اور تخلیقی صلاحیتوں کے ذریعے خیرسگالی’ موضوع پر  ہوگا۔
  • چوتھا مکمل اجلاس،  تعلیم، ہنرمندی کا فروغ اور  صنعتکاری کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان کی صدارت میں ‘بھارتی افرادی قوت کی عالمی  حرکت پذیری کو فعال کرنا - بیرون ملک میں مقیم بھارتی برادریوں کا کردار’ موضوع پر منعقد ہوگا۔
  • پانچواں مکمل اجلاس،  خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن کی صدارت میں ہوگا، جس کا موضوع ہے  ملک کی تعمیر کے لئے ایک جامع  نقطہ نظر کی سمت میں پرواسی  صنعتکاری کی صلاحیت کو بروئے کار لانا۔

سبھی مکمل اجلاس میں  نامور پرواسی ماہرین کو مدعو کرتے ہوئے  پینل مباحثے  کئے جائیں گے۔

آئندہ 17واں پرواسی بھارتی کنونشن بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اسے چار سال کے  وقفے کے بعد  اور کووڈ 19 کے آغاز کے بعد پہلی مرتبہ اس پروگرام کوفطری طور طریقہ سے منعقد کیا جارہا ہے۔ پرواسی بھارتی دِوس کنونشن ، آخری مرتبہ وبا کے دوران 2021 میں ورچوئل طور پر منعقد کیا گیا تھا۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
When PM Modi Fulfilled A Special Request From 101-Year-Old IFS Officer’s Kin In Kuwait

Media Coverage

When PM Modi Fulfilled A Special Request From 101-Year-Old IFS Officer’s Kin In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Under Rozgar Mela, PM to distribute more than 71,000 appointment letters to newly appointed recruits
December 22, 2024

Prime Minister Shri Narendra Modi will distribute more than 71,000 appointment letters to newly appointed recruits on 23rd December at around 10:30 AM through video conferencing. He will also address the gathering on the occasion.

Rozgar Mela is a step towards fulfilment of the commitment of the Prime Minister to accord highest priority to employment generation. It will provide meaningful opportunities to the youth for their participation in nation building and self empowerment.

Rozgar Mela will be held at 45 locations across the country. The recruitments are taking place for various Ministries and Departments of the Central Government. The new recruits, selected from across the country will be joining various Ministries/Departments including Ministry of Home Affairs, Department of Posts, Department of Higher Education, Ministry of Health and Family Welfare, Department of Financial Services, among others.