وجے دیوس کے موقع پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اُن بہادر سورماؤں کو دلی خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے 1971 کی جنگ میں فرض شناسی کے ساتھ بھارت کی خدمت کی تھی۔
وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:
’’آج، وجے دیوس کے موقع پر، ہم اُن تمام سورماؤں کو دلی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے 1971 میں فرض شناسی کے ساتھ بھارت کی خدمت کی تھی اور ایک فیصلہ کن فتح کو یقینی بنایا تھا۔ ان کی شجاعت اور عزم ملک کے لیے ازحد باعث فخر ہے۔ ان کی قربانیاں اور غیر متزلزل جذبہ عوام کے دلوں اور ہمارے ملک کی تاریخ میں ہمیشہ اپنے اثرات برقرار رکھیں گے۔ بھارت ان کے حوصلے اور ناقابل تسخیر جذبے کو سلام کرتا ہے۔‘‘
Today, on Vijay Diwas, we pay heartfelt tributes to all the brave heroes who dutifully served India in 1971, ensuring a decisive victory. Their valour and dedication remain a source of immense pride for the nation. Their sacrifices and unwavering spirit will forever be etched in…
— Narendra Modi (@narendramodi) December 16, 2023