وزیر اعظم جناب نریندر مودی ازبکستان کے صدرعزت  مآب شوکت مرزایوئیف کی دعوت پر سمرقند پہنچ گئے ہیں جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہان مملکت کی کونسل کے 22 ویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔

سمرقند پہنچنے پر ازبکستان کے وزیراعظم عزت مآب جناب عبداللہ عاریوف  نے وزیر اعظم کا پرتپاک استقبال کیا ۔ہوائی اڈے پر کئی وزرا سمرقند خطے کے گورنر اور ازبکستان حکومت کے کئی سینئر عہدیداروں  نے بھی وزیراعظم کا استقبال کیا۔

کل صبح، 16 ستمبر 2022 کو، وزیر اعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے اور ازبکستان  کے صدر اور سربراہ اجلاس میں شرکت کرنے والے بعض دیگر رہنماؤں سے دوطرفہ میٹنگیں کریں گے۔

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet extends One-Time Special Package for DAP fertilisers to farmers

Media Coverage

Cabinet extends One-Time Special Package for DAP fertilisers to farmers
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،2 جنوری 2025
January 02, 2025

Citizens Appreciate India's Strategic Transformation under PM Modi: Economic, Technological, and Social Milestones