وزیراعظم جناب نریندرمودی نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کوان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ سردار پٹیل کی صاحب بصیرت قیادت اور ملک کےاتحاد کے تئیں ان کے غیر متزلزل عزم نے جدید ہندوستان کی بنیاد رکھی۔
وزیراعظم نے ‘ایکس’ پر پوسٹ کیا؛
‘‘سردار ولبھ بھائی پٹیل کو ان کی برسی پر خراج عقیدت ۔ان کی بصیرت پر مبنی قیادت اور ملک کے اتحاد کے تئیں ان کے غیر متزلزل عزم نے جدید ہندوستان کی بنیاد رکھی۔ان کا مثالی کام ایک مضبوط ، مزید متحدملک کی تعمیر کے تئیں ہماری رہنمائی کرتا ہے۔ہم ان کی حیات اورکارناموں سے تحریک لیتے رہیں گے اور ایک خوش حال ہندوستان کے ان کے خواب کو پورا کرنےکے لیے کام کرتے رہیں گے۔’’
Tributes to the great Sardar Vallabhbhai Patel on his Punya Tithi. His visionary leadership and unwavering commitment to the nation's unity laid the foundations of modern India. His exemplary work guides us towards building a stronger, more united country. We continue to draw…
— Narendra Modi (@narendramodi) December 15, 2023