وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ٹیکنالوجی کے قومی دن کے موقع پر سائنسدانوں اور ٹیکنالوجی کا جذبہ رکھنے والے افراد کی تعریف کی ہے۔
سلسلے وار ٹوئیٹس میں وزیراعظم نے کہا کہ :
‘‘ ٹیکنالوجی کے قومی دن کے موقع پر ہم اپنے سائنسدانوں اور ٹیکنالوجی کا جذبہ رکھنے والے افراد کی محنت اور مضبوط عزم کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ہم فخر کے ساتھ 1998 پوکھرن ٹیسٹ کو یاد کرتے ہیں، جس نے ہندوستان کی سائنسی اور تکنیکی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔
کسی بھی مشکل صورتحال میں ہمارے سائنس دانوں اور اختراع کاروں نے ہمیشہ موقع پر پہنچ کر چیلنج کو کم کرنے کے لئے کام کیاہے ۔ پچھلے ایک سال کے دوران انہوں نے کووڈ اُنیس سے لڑنے کے لئے سخت محنت اور توجہ کے ساتھ کام کیا ہے۔ میں ان کے جذبے اور غیر معمولی جوش کی تعریف کرتا ہوں۔
On National Technology Day, we salute the hardwork and tenacity of our scientists and those passionate about technology. We remember with pride the 1998 Pokhran Tests, which demonstrated India’s scientific and technological prowess.
— Narendra Modi (@narendramodi) May 11, 2021
In any challenging situation, our scientists and innovators have always risen to the occasion and worked to mitigate the challenge. Over the last year, they have worked industriously to fight COVID-19. I appreciate their spirit and remarkable zeal.
— Narendra Modi (@narendramodi) May 11, 2021