وزیراعظم جناب نریندر مودی نے اساڑھی ایکادشی کے موقع پر عوام کو مبارکباد دی ہے۔
جناب مودی نے اس سے پہلے من کی بات پروگرام کے دوران ایک اقتباس بھی مشترک کیا تھا، جس میں انہوں نے وار کری کی روایت اور پندھار پور کی گونا گونیت کے بارے میں بات کی تھی۔
وزیراعظم نے ٹوئٹ کیا ہے:
’’اشادھی ایکا دشی کے مقدس موقع پر مبارکباد۔ ہم سب پر بھگوان وٹھل کا آشیرواد رہے اور ہمارے معاشرے میں خوشیوں کا مزید جذبہ پیدا ہو۔ اس سے پہلے من کی بات کے ایک پروگرام کے ایک اقتباس بھی مشترک کیا، جس میں ہم نے وار کری کی روایت اور پندھار پور کی گونا گونیت کے بارے میں بات کی تھی ‘‘۔
Greetings on the sacred occasion of Ashadhi Ekadashi. May the blessings of Bhagwan Vitthal remain upon us and further spirit of happiness in our society. Sharing a snippet from an earlier #MannKiBaat in which we talked about the Warkari tradition and the divinity of Pandharpur. pic.twitter.com/HvuHqXDMwJ
— Narendra Modi (@narendramodi) July 10, 2022
وزیراعظم نے دیہو میں اپنی تقریر کا ایک ویڈیو بھی مشترک کیا تھا جہاں انہوں نے چند ہفتے پہلے ایک مندر کا افتتاح کیا تھا جو سنت تُکا رام جی کے لئے وقف کیا گیا تھا ‘‘۔
انہوں نے ٹوئٹ کیا:
’’چند ہفتے پہلے میں ایک مندر کا افتتاح کرنے کے لئے دیہو میں تھا، جسے سنت تُکا رام جی کو وقف کیا گیا تھا۔ میں نے اپنی تقریر میں ان کی اعلی تعلیمات کو اجاگر کیا تھا اور اس بارے میں بات کی تھی کہ ہم عظیم وار کاری سنتوں اور سادھوؤں سے سیکھ سکتے ہیں۔
A few weeks ago I was in Dehu to inaugurate a Temple devoted to Sant Tukaram Ji. In my speech, I highlighted his noble teachings and spoke about what we all can learn from the great Warkari saints and seers. https://t.co/TuY3ERClr6
— Narendra Modi (@narendramodi) July 10, 2022
اس کے علاوہ وزیراعظم نے وارکاری روایت پر اپنی تقریر مشترک کی تھی، جو انہوں نے پچھلے سال نومبر میں کی تھی۔
وزیراعظم نے ٹوئٹ کیا:
’’پچھلے سال نومبر میں مجھے کئی کلیدی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھنے کااعزاز حاصل ہوا تھا، جو پندھار پور میں روحانی سیاحت کو تقویت دیں گے۔ یہ ہماری کوششوں کو ایک حصہ ہے تاکہ بھارتی نوجوانوں میں وار کری روایت کو مزید مضبوط کیا جاسکے‘‘۔
In November last year, I had the honour of laying the foundation stones for key projects that will boost spiritual tourism in Pandharpur. This is a part of our efforts to further popularise the Warkari tradition among India’s youth. https://t.co/E1BiVM4AYV
— Narendra Modi (@narendramodi) July 10, 2022