وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج پردھان منتری مدرا یوجنا کے 10 برس مکمل ہونے کی ستائش کی اور اسے ’’اختیار دہی اور صنعت کاری ‘‘ کا سفر قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ صحیح حمایت کے ساتھ، بھارت کے لوگ حیرت انگیز کام انجام دے سکتے ہیں۔

اپنے آغاز کے بعد سے، مدرا یوجنا نے  33 لاکھ کروڑ روپے کے بقدر کے52 کروڑ سے زیادہ ضمانت سے مبرا قرضے تقسیم کیے ہیں، جس میں تقریباً 70فیصد قرض خواتین کو دیا گیا ہے اور 50فیصد ایس سی / ایس  ٹی / او   بی سی کاروباریوں کو فائدہ پہنچایاگیا۔ اس یوجنا نے پہلی مرتبہ کاروباری مالکان کو 10 لاکھ کروڑ روپے کے بقدر کے قرض کے ساتھ بااختیار بنایا ہے اور پہلے تین برسوں  میں ایک کروڑ سے زیادہ ملازمتیں پیدا کی ہیں۔ بہار جیسی ریاستیں قائدین  کے طور پر ابھری ہیں، جن میں تقریباً 6 کروڑ قرضوں کی منظوری دی گئی ہے، جس نے پورے ہندوستان میں کاروبار کے مضبوط جذبے کو ظاہر کیا ہے۔

زندگیوں کو تبدیل کرنے میں مدرا یوجنا کے اہم کردار کے بارے میں ایکس پر مائی گو انڈیا کی پوسٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا؛

’’ #مدرا کے 10 برس  اختیار دہی اور صنعت کاری سے متعلق رہے۔ اس نے یہ ظاہر کر دیا ہےکہ اگر صحیح حمایت فراہم کی جائے تو بھارت کےعوام حیرت انگیز کام انجام دےسکتے ہیں!‘‘

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Oman, India’s Gulf 'n' West Asia Gateway

Media Coverage

Oman, India’s Gulf 'n' West Asia Gateway
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister condoles passing of renowned writer Vinod Kumar Shukla ji
December 23, 2025

The Prime Minister, Shri Narendra Modi has condoled passing of renowned writer and Jnanpith Awardee Vinod Kumar Shukla ji. Shri Modi stated that he will always be remembered for his invaluable contribution to the world of Hindi literature.

The Prime Minister posted on X:

"ज्ञानपीठ पुरस्कार से सम्मानित प्रख्यात लेखक विनोद कुमार शुक्ल जी के निधन से अत्यंत दुख हुआ है। हिन्दी साहित्य जगत में अपने अमूल्य योगदान के लिए वे हमेशा स्मरणीय रहेंगे। शोक की इस घड़ी में मेरी संवेदनाएं उनके परिजनों और प्रशंसकों के साथ हैं। ओम शांति।"