500 more PSA oxygen plants, based on technology developed by DRDO, sanctioned under PM CARES
The Oxygen Concentrators & PSA Plants will greatly augment the supply of oxygen near the demand clusters

نئی دہلی،  28/اپریل2021 ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے پی ایم کیئرس فنڈ سے ایک لاکھ پورٹیبل آکسیجن کنسنٹریٹرس  کی خرید کو منظوری دی ہے۔

یہ فیصلہ کووڈ بندوبست کے لئے سیال طبی آکسیجن (ایل ایم او) کی سپلائی میں بہتری کے لئے ضروری تدابیر پر تبادلہ خیال کے لئے وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں لیا گیا۔ وزیر اعظم نے ہدایت دی کہ ان آکسیجن کنسنٹریٹروں کی جلد از جلد خرید کی جائے اور کووڈ کے زیادہ معاملات والی ریاستوں کو انھیں دستیاب کرایا جائے۔

پی ایم کیئرس فنڈ کے تحت پہلے سے منظور شدہ 713 پی ایس اے پلانٹوں کے علاوہ آج کی میٹنگ میں بھی پی ایم کیئرس فنڈ سے 500 نئے پریشر سوئنگ ایڈزارپشن (پی ایس اے) آکسیجن پلانٹوں کو منظوری دی گئی۔

یہ پی ایس اے پلانٹس ضلع صدر دفاتر اور ٹیئر2 شہروں میں واقع اسپتالوں میں سیال طبی آکسیجن کی سپلائی میں اضافہ کریں گے۔ گھریلو مینوفیکچررس کو ڈی آر ڈی او اور سی ایس آئی آر کے ذریعہ فروغ دی گئی دیسی تکنیک منتقل کرنے کے ساتھ ان 500 پی ایس اے پلانٹوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

پی ایس اے پلانٹوں کے قیام اور پورٹیبل آکسیجن کنسنٹریٹر کی خرید سے مانگ کے مطابق گروپوں کے پاس آکسیجن کی سپلائی میں اضافہ ہوگا، جس سے پلانٹوں سے اسپتالوں کے درمیان آکسیجن کے نقل و حمل میں موجودہ ساز و سامان سے متعلق چیلنجوں کا حل نکالا جاسکے گا۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
'India Delivers': UN Climate Chief Simon Stiell Hails India As A 'Solar Superpower'

Media Coverage

'India Delivers': UN Climate Chief Simon Stiell Hails India As A 'Solar Superpower'
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM Modi condoles loss of lives due to stampede at New Delhi Railway Station
February 16, 2025

The Prime Minister, Shri Narendra Modi has condoled the loss of lives due to stampede at New Delhi Railway Station. Shri Modi also wished a speedy recovery for the injured.

In a X post, the Prime Minister said;

“Distressed by the stampede at New Delhi Railway Station. My thoughts are with all those who have lost their loved ones. I pray that the injured have a speedy recovery. The authorities are assisting all those who have been affected by this stampede.”