انہوں نے راجستھان میں 17,000 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کیا ، قوم کے نام وقف کیا اور سنگ بنیاد رکھا
انہوں نےراجستھان میں 5000 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے مختلف قومی شاہراہوں کےپروجیکٹوں کا افتتاح کیا
انہوں نے تقریباً 2300 کروڑ روپے مالیت کے اہمیت کے حامل آٹھ اہم ریلوے پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کیا اور سنگ بنیاد رکھا
انہوں نے کھاتی پورہ ریلوے اسٹیشن کو قوم کے نام وقف کیا
انہوں نے تقریباً 5300 کروڑ روپے مالیت کے اہم شمسی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور قوم کو وقف کیا
انہوں نے2100 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے بجلی کے ترسیلی شعبےکےپروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کیا
انہوں نے تقریباً 2400 کروڑ روپے مالیت کے متعدد پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا، جن میں جل جیون مشن کے تحت پروجیکٹ بھی شامل ہیں
انہوں نے جودھ پور میں انڈین آئل کے ایل پی جی بوٹلنگ پلانٹ کو قوم کے نام وقف کیا
’’وکست راجستھان کا وکست بھارت کی تعمیر میں کلیدی کردار ہے‘‘
’’بھارت کے پاس ماضی کی مایوسیوں کو پیچھے چھوڑ کر اعتماد کے ساتھ آگے بڑھنے کا ایک موقع ہے‘‘
’’جب میں وکست بھارت کی بات کرتا ہوں، تو یہ صرف ایک لفظ یا جذبات نہیں ہے بلکہ یہ ہر کنبے کی زندگی کو خوشحال بنانے کی ایک مہم ہے۔ وکست بھارت، ملک میں غربت کو دور کرنے، معیاری ملازمتیں پیدا کرنے اور جدید سہولیات پیدا کرنے کی ایک مہم ہے
’’آج ہندوستان شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کے معاملے میں دنیا کے سرکردہ ممالک میں سے ایک بن گیا ہے‘‘
’’نوجوان، خواتین، کسان اور غریب افراد ہمارے لیے چار سب سے بڑی ذاتیں ہیں اور مجھے خوشی ہے کہ ڈبل انجن والی حکومت ان طبقات کو بااختیار بنانے کے لیے مودی کی طرف سے دی گئی ضمانتوں کو پورا کر رہی ہے‘‘
’’آج پہلی بار ووٹ دینے والا نوجوان ،وکست بھارت کے وژن کے ساتھ کھڑا ہے‘‘

راجستھان کے سبھی پریوار جنوں کو میرا رام رام!

وکست بھارت – وکست راجستھان، اس اہم پروگرام میں  اس وقت راجستھان کی  ہر ودھان سبھا  سے لاکھوں ساتھی یکجا ہو ئے ہیں۔ میں آپ سبھی کا خیر مقدم کرتا ہوں اور میں  وزیراعلیٰ کو بھی مبارک باد دیتا ہوں، کہ انہوں نے ٹیکنالوجی کا اتنا شاندار  استعمال کر کے  ہر ایک شخص تک پہنچانے کا مجھے  موقع دیا۔ کچھ دن پہلے فرانس  کے  صدر کا  آپ نے جے پور میں، جو  خیر مقدم  اور  اعزاز دیا تھا ، اس کی گونج  پورے بھارت میں ہے، اتنا ہی نہیں  پورے فرانس میں بھی  اس کی گونج ہے اور یہی تو راجستھان کے لوگوں کی خاصیت ہے۔ ہمارے راجستھان کے بھائی بہن ، جس پر محبت لٹاتے ہیں، کوئی کسر باقی نہیں چھوڑتے۔ مجھے یاد ہے، جب اسمبلی چناؤ کے وقت میں راجستھان آتاتھا، تو آپ کس طرح ہمیں  آشیر واد دینے کے لئے  اُمڑ پڑتے تھے۔ آپ سبھی نے مودی کی  گارنٹی پر  اعتماد کیا ، آپ سبھی نے  ڈبل انجن کی سرکار بنائی اور آپ دیکھئے، راجستھان کی ڈبل انجن سرکار نے  کتنی تیزی سے کام کرنا شروع کردیا ہے۔ آج  راجستھان کی  ترقی کے لئے  تقریبا 17  ہزار کروڑ روپے  کے پروجیکٹوں کا  افتتاح  ہوا اور سنگ بنیاد  رکھا گیا۔ یہ پروجیکٹ  ریل ، سڑک،شمسی توانائی، پانی  اور ایل پی جی  جیسے  ترقیاتی  کاموں سے جڑے ہیں۔ یہ  پروجیکٹ راجستھان کے  ہزاروں نوجوانوں کو روز  گار دینے والے ہیں۔ میں ان پروجیکٹوں کے لئے  راجستھان کے سبھی ساتھیوں کو بہت بہت مبارک باد دیتا ہوں۔

بھائیو اور بہنو!

آپ کو یاد ہوگا، میں نے لال قلعہ سے کہا تھا - یہ وقت ہے، یہ صحیح وقت ہے۔ آزادی کے بعد آج ہندوستان میں یہ سنہری دور آیا ہے۔ وہ موقع ہندوستان کے پاس آیا ہے ،جب وہ دس سال پہلے کی مایوسی کو چھوڑ کر اب پورے اعتماد کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ آپ  یاد کیجئے ، 2014 سے پہلے ملک میں کیا باتیں چل رہی تھیں؟  کیا سنائی دے رہا تھا ؟  اخبارات میں کیا پڑھنے کو کیا ملتا تھا؟ اس وقت پورے ملک میں بڑے بڑے گھوٹالوں کی بات ہو رہی تھی۔ اس وقت آئے  دن ہونے والے بم دھماکوں کی بات ہوتی تھی ۔ ملک کے لوگ سوچتے ہیں کہ ہمارا کیا ہو گا، ملک کا کیا ہو گا۔ جیسے تیسے  زندگی گزر جائے ،جیسے تیسے  نوکری بچ جائے، کانگریس کے دور میں چاروں طرف یہی ماحول تھا۔ اور آج ہم کس کے بارے میں بات کر رہے ہیں؟ آپ کس مقصد کی بات کر رہے ہیں؟ آج ہم ترقی یافتہ ہندوستان، ترقی یافتہ راجستھان کی بات کر رہے ہیں۔ آج ہم بڑے خواب دیکھ رہے ہیں، بڑے بڑے عہد کررہے ہیں اور ان کے حصول کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں۔ جب میں ترقی یافتہ ہندوستان کی بات کرتا ہوں، تو یہ صرف الفاظ نہیں، یہ صرف ایک جذبات نہیں ہے۔ یہ ہر خاندان کی زندگی کو سنوارنے کی مہم ہے۔ یہ غریبی کو جڑ سے ختم کرنے کی مہم ہے۔ یہ نوجوانوں کے لیے اچھا روزگار پیدا کرنے کی مہم ہے۔ یہ ملک میں جدید سہولیات پیدا کرنے کی مہم ہے۔ میں کل رات ہی غیر ملکی دورے سے واپس آیا ہوں۔ میں نے متحدہ عرب امارات اور قطر کے بڑے بڑے لیڈروں سے ملاقات کی ہے۔ آج وہ بھی ہندوستان میں ہونے والی ترقی سے حیران ہیں۔ آج ان کو بھی بھروسہ ہو رہا ہے کہ ہندوستان جیسا بڑا ملک بڑے خواب دیکھ سکتا ہے اور یہی نہیں بلکہ انہیں پورا بھی کر سکتا ہے۔

بھائیو اور بہنو!

ترقی یافتہ ہندوستان کے لیے ترقی یافتہ راجستھان کی تعمیر بہت ضروری ہے۔ اور ترقی یافتہ راجستھان کے لیے ریل، سڑک، بجلی، پانی جیسی اہم سہولیات کی تیزی سے ترقی ضروری ہے۔ جب یہ سہولیات  تیار ہوں گی، تب کسان اور مویشی پالنے والوں کو فائدہ ہو گا۔ راجستھان میں صنعتیں آئیں گی، کارخانے لگیں گے، سیاحت بڑھے گی۔ اگر زیادہ سرمایہ کاری آئے گی، تو یہ فطری ہے کہ زیادہ سے زیادہ نوکریاں بھی آئیں گی۔ جب سڑکیں بنتی ہیں، ریلوے لائنیں بچھائی جاتی ہیں، ریلوے اسٹیشن بنتے ہیں، جب غریبوں کے لیے گھر بنتے ہیں، جب پانی اور گیس کی پائپ لائنیں بچھائی جاتی ہیں، تو تعمیرات سے متعلق ہر کاروبار میں روزگار بڑھتا ہے۔ پھر ٹرانسپورٹ سے وابستہ لوگوں کو روزگار ملتا ہے۔ اس لیے اس سال کے مرکزی بجٹ میں بھی ہم نے بنیادی ڈھانچے کے لیے تاریخی 11 لاکھ کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔ یہ کانگریس حکومت کے دور سے 6 گنا زیادہ ہے۔ جب یہ رقم خرچ ہو جائے گی، تو راجستھان کی سیمنٹ، پتھر، سیرامک ​​وغیرہ جیسی ہر صنعت کو فائدہ پہنچے گا۔

 

بھائیو اور بہنو!

گزشتہ 10 برسوں میں، آپ نے دیکھا ہوگا کہ چاہے وہ گاؤں کی سڑکیں ہوں ، یا قومی شاہراہیں اور ایکسپریس ویز ہوں، راجستھان میں بے مثال سرمایہ کاری ہوئی ہے۔ آج راجستھان کو گجرات اور مہاراشٹر کے ساحل سے پنجاب تک چوڑی اور جدید شاہراہوں سے جوڑا جا رہا ہے۔ جن سڑکوں کا آج سنگ بنیاد رکھا گیا اور افتتاح کیا گیا ان سے کوٹہ، ادے پور، ٹونک، سوائی مادھو پور، بوندی، اجمیر، بھیلواڑہ اور چتور گڑھ کی کنکٹی وٹی میں بہتری آئے گی۔ یہی نہیں، ان سڑکوں کے ذریعے ہریانہ، گجرات، مہاراشٹر اور دہلی کے ساتھ رابطہ بھی مضبوط ہوگا۔ آج بھی یہاں ریلوے کی برق کاری سے لے کر مرمت تک کے کئی منصوبوں کا افتتاح ہو ا ہے۔  باندیکوئی  سے آگرہ فورٹ ریلوے لائن کو دوہرا  کرنے کا کام مکمل ہونے کے بعد مہندی پور بالاجی اور آگرہ کا سفر آسان ہو جائے گا۔ جے پور میں کھاتی پورہ اسٹیشن کے شروع ہونے سے اب زیادہ ٹرینیں چل سکیں گی، اس سے مسافروں کو بڑی سہولت ملے گی۔

ساتھیو!

کانگریس کا ایک بڑا مسئلہ یہ ہے کہ وہ دور اندیشی کے ساتھ مثبت پالیسیاں نہیں بنا سکتی۔  کانگریس نہ تو مستقبل کا اندازہ لگا سکتی ہے اور نہ ہی اس کے پاس مستقبل کا کوئی روڈ میپ ہے۔ کانگریس کی اس سوچ کی وجہ سے ہندوستان اپنے بجلی کے نظام کے لیے بدنام رہتا تھا۔ کانگریس کے دور میں بجلی کی کمی کی وجہ سے پورا ملک کئی کئی گھنٹوں تک اندھیرے میں ڈوبا رہتا تھا۔ جب بجلی آتی بھی تھی تو بہت کم وقت کے لیے آتی تھی۔ کروڑوں غریب خاندانوں کے گھروں میں بجلی کے کنکشن ہی نہیں تھے۔

ساتھیو!

بجلی کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا  اور جس رفتار سے کانگریس اس چیلنج پر کام کر رہی تھی، بجلی کا مسئلہ حل کرنے میں کئی دہائیاں لگ جاتیں۔ حکومت میں آنے کے بعد، ہم نے ملک کو بجلی کے چیلنجوں سے نکالنے پر توجہ دی۔ ہم نے پالیسیاں بنائیں، فیصلے کیے۔ ہم نے شمسی توانائی جیسے بجلی پیدا کرنے کے نئے شعبوں پر زور دیا  اور دیکھو آج حالات بالکل بدل چکے ہیں۔ آج  ہندوستان شمسی توانائی اور شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کے معاملے میں دنیا کے سرفہرست ممالک میں شامل ہو چکا ہے۔ ہمارے راجستھان پر سوریہ دیو کی بے پناہ کرپا ہے۔  اس لیے ڈبل انجن والی حکومت راجستھان کو بجلی کی پیداوار کے معاملے میں خود کفیل بنانے کے لیے تیزی سے کام کر رہی ہے۔ آج یہاں ایک سولر پاور پلانٹ کا افتتاح کیا گیا اور دو پلانٹس کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ ان پروجیکٹوں سے نہ صرف بجلی ملے گی بلکہ ہزاروں نوجوانوں کو روزگار بھی ملے گا۔

ساتھیو !

بی جے پی حکومت کی کوشش ہے کہ ہر خاندان اپنے گھر پر شمسی توانائی پیدا کرے، شمسی توانائی پیدا کرے اور اضافی بجلی بیچ کر کمائی بھی کرے ۔ اس کے لیے مرکز کی بی جے پی حکومت نے ایک اور بڑی اور بہت اہم اسکیم شروع کی ہے۔ یہ اسکیم ہے-  پی ایم سوریہ گھر۔ اس کا مطلب ہے - مفت بجلی اسکیم ۔ اس کے تحت حکومت ہر ماہ  300 یونٹ تک مفت بجلی کا بندوبست کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔  اس اسکیم کے تحت ابتدائی طور پر ملک بھر کے ایک کروڑ خاندانوں کو جوڑا جائے گا۔ مرکزی حکومت چھت پر سولر پینل لگانے کے لیے ہر خاندان کے بینک اکاؤنٹ میں براہ راست مدد  فراہم کرے گا اور اس پر 75 ہزار کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔ اس سے سب سے زیادہ فائدہ متوسط طبقے اور نچلے متوسط طبقے کے خاندانوں کو  ہوگا۔ ان کے گھر کی بجلی مفت ہو جائے گی۔ سولر پینل لگانے کے لیے بینکوں سے سستے اور آسان قرضے بھی فراہم کیے جائیں گے۔ مجھے بتایا گیا ہے کہ راجستھان حکومت نے بھی 5 لاکھ گھروں میں سولر پینل لگانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ ڈبل انجن والی سرکار غریب اور متوسط ​​طبقے کے اخراجات کم کرنے کے لیے کتنا کام کر رہی ہے۔

ساتھیو !

ترقی یافتہ ہندوستان بنانے کے لیے ہم ملک کے چار طبقوں کو مضبوط کرنے میں  لگے ہیں۔ یہ طبقات ہیں-  نوجوان، خواتین، کسان اور غریب۔ ہمارے لیے یہی چار سب سے بڑی ذاتیں ہیں۔  مجھے خوشی ہے کہ ڈبل انجن والی سرکار مودی کی طرف سے ان طبقات کو بااختیار بنانے کے لیے دی گئی گارنٹی کو پورا کر رہی ہے۔ راجستھان کی بی جے پی حکومت نے اپنے پہلے بجٹ میں ہی نوجوانوں کے لیے 70 ہزار بھرتیاں نکالی ہیں ۔ آپ پچھلی حکومت کے دوران بار بار جو پیپر لیک ہوتے تھے، اس سے لگا تار پریشان رہتے تھے۔  اس کے لئے راجستھان میں بی جے پی کی حکومت بنتے ہی اس کی جانچ کے لیے ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی ہے۔ ابھی کچھ دن پہلے ہی مرکزی حکومت نے پیپر لیک کرنے والوں کے خلاف پارلیمنٹ میں سخت قانون بنایا ہے، ایک مضبوط قانون بنایا گیا ہے۔ یہ قانون بننے کے بعد پیپر لیک مافیا غلط کام کرنے سے پہلے سو بار سوچے گا۔

 

ساتھیو !

راجستھان بی جے پی نے، غریب خاندانوں کی بہنوں کو 450 روپے میں گیس سلنڈر دینے کی گارنٹی دی تھی۔ یہ گارنٹی بھی پوری  کی جا چکی ہے۔ راجستھان کی لاکھوں بہنیں اس سے فائدہ اٹھا رہی ہیں۔ راجستھان کو پچھلی حکومت کے دوران جل جیون مشن میں گھپلوں کی وجہ سے کافی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ اب اس پر تیزی سے کام شروع ہو گیا ہے۔ آج بھی ہر گھر جل پہنچانے کے لیے  بہت سی اسکیمیں  راجستھان کو ملی ہیں۔  راجستھان کے کسانوں کو پی ایم کسان سمان ندھی کے تحت پہلے ہی 6000  روپے مل رہے تھے۔ اب بی جے پی حکومت نے اس میں 2 ہزار روپے کا اضافہ کیا ہے۔ ہم ہر شعبے میں ایک ایک کر کے اپنے وعدے پورے کر رہے ہیں۔ ہم اپنی  گارنٹیوں کے  تئیں سنجیدہ ہیں۔ اس لیے لوگ کہتے ہیں - مودی کی گارنٹی کا مطلب پورا ہونے کی گارنٹی ہے۔

 ساتھیو !

مودی کی کوشش ہے کہ  ہر فیض پانے والے تک اس کا حق پہنچے، کوئی بھی محروم نہ رہے۔ اسی لیے ہم نے وکست بھارت سنکلپ یاترا بھی شروع کی تھی۔ اس یاترا میں راجستھان سے کروڑوں دوستوں نے شرکت کی ہے۔ اس دوران تقریباً پونے 3 کرو ڑ ساتھیوں کا مفت ہیلتھ چیک اپ کیا گیا۔ صرف ایک ماہ میں راجستھان میں ایک کروڑ نئے آیوشمان کارڈ بنائے گئے ہیں۔ کسان کریڈٹ کارڈ کے لیے 15 لاکھ کسان استفادہ کنندگان کا اندراج ہوا ہے۔ تقریباً 6.5 لاکھ کسان ساتھیوں نے بھی پی ایم کسان سمان ندھی یوجنا کے لیے درخواست دی ہے۔ اب ان کے بینک کھاتوں میں بھی ہزاروں روپے آنے والے ہیں۔ اس یاترا کے دوران تقریباً 8 لاکھ بہنوں نے اجولا گیس کنکشن کے لیے رجسٹریشن بھی کروایا ہے۔ ان میں سے 2.25 لاکھ کنکشن پہلے ہی جاری کیے جا چکے ہیں۔ اب ان بہنوں کو بھی 450 روپے کا سلنڈر ملنا شروع ہو گیا ہے۔ یہی نہیں راجستھان کے تقریباً 16 لاکھ لوگ 2- 2 لاکھ روپے کی انشورنس اسکیموں سے بھی جڑے ہوئے ہیں۔

ساتھیو !

جب مودی آپ کو دی گئی ایسی گارنٹیاں پوری کرتا ہے،  تو کچھ لوگوں کی نیند  اڑ جاتی ہے۔ آپ کانگریس کا حال دیکھ رہے ہیں۔ آپ نے حال ہی میں کانگریس کو سبق سکھایا ہے۔ لیکن یہ مانتے ہی نہیں ۔ آج بھی ان کا ایک ہی ایجنڈا ہے -  مودی کو گالی دو۔  جو بھی مودی کو جتنی زیادہ گالی دے سکتا ہے، اسے کانگریس اتنی ہی زور سے گلے لگاتی ہے۔ وہ ترقی یافتہ ہندوستان کا نام تک نہیں لیتے -  کیونکہ مودی اس کے لیے کام کر رہا ہے۔ یہ میڈ ان انڈیا سے گریز کرتے ہیں – کیونکہ مودی اسے فروغ دیتے ہیں۔ یہ  ووکل فار لوکل نہیں بولتے -  کیونکہ مودی اس کے لیے اصرار کرتے ہیں۔ جب ہندوستان پانچویں اقتصادی طاقت بنتا ہے، تو پورا ملک خوش ہوتا ہے، لیکن کانگریس کے لوگ خوش نہیں ہوتے۔ جب مودی کہتے ہیں کہ اگلی مدت میں ہندوستان دنیا کی تیسری طاقت بن جائے گا۔ تب بھی پورا ملک اعتماد سے بھرجاتا ہے، لیکن کانگریس  کے لوگ اس میں بھی مایوسی ڈھونڈتے ہیں۔ مودی جو بھی کہیں، مودی جو بھی کریں، وہ اس کے برعکس کہیں گے، اس کے برعکس کریں گے۔ چاہے اس  میں ملک کا  بڑا نقصان ہی کیوں نہ ہو۔ کانگریس کے پاس ایک ہی ایجنڈا ہے  –  مودی کی مخالفت، مودی کی سخت مخالفت ۔ وہ مودی کے خلاف ایسی باتیں پھیلاتے ہیں، جس سے سماج تقسیم ہوتا ہے۔ جب کوئی جماعت اقربا پروری اور خاندانی سیاست کے چکر میں پھنس جاتی ہے، تو اس  کے ساتھ ایسا ہی ہوتا ہے۔ آج ہر کوئی  کانگریس کا ساتھ چھوڑ رہا ہے، صرف ایک خاندان ہی وہاں نظر آتا ہے۔  ایسی سیاست نوجوان ہندوستان کو بالکل بھی متاثر نہیں کرتی ہے۔ خاص طور پر ملک کا فرسٹ ٹائم ووٹر، جس کے بڑے خواب ہیں، جن کی بڑی امنگیں ہیں، جو ترقی یافتہ ہندوستان کے ویژن کے ساتھ کھڑا ہے۔ ترقی یافتہ راجستھان، ترقی یافتہ ہندوستان کا روڈ میپ ہر ایسے فرسٹ ٹائم ووٹر کے لیے ہے۔ اسی لیے آج کل پورے ملک میں اس کا چرچا زور و شور سے ہو رہا ہے۔ لوگ کہہ رہے ہیں-  اب کی باربار - این ڈی اے 400 پار ۔  مجھے یقین ہے کہ راجستھان بھی مودی کی گارنٹی پر اپنا اعتماد مضبوط کرے گا۔ ایک بار پھر آپ سبھی کو آپ کے ترقیاتی کاموں کے لئے بہت بہت مبارکباد۔

بہت بہت شکریہ

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
5 Days, 31 World Leaders & 31 Bilaterals: Decoding PM Modi's Diplomatic Blitzkrieg

Media Coverage

5 Days, 31 World Leaders & 31 Bilaterals: Decoding PM Modi's Diplomatic Blitzkrieg
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister urges the Indian Diaspora to participate in Bharat Ko Janiye Quiz
November 23, 2024

The Prime Minister Shri Narendra Modi today urged the Indian Diaspora and friends from other countries to participate in Bharat Ko Janiye (Know India) Quiz. He remarked that the quiz deepens the connect between India and its diaspora worldwide and was also a wonderful way to rediscover our rich heritage and vibrant culture.

He posted a message on X:

“Strengthening the bond with our diaspora!

Urge Indian community abroad and friends from other countries  to take part in the #BharatKoJaniye Quiz!

bkjquiz.com

This quiz deepens the connect between India and its diaspora worldwide. It’s also a wonderful way to rediscover our rich heritage and vibrant culture.

The winners will get an opportunity to experience the wonders of #IncredibleIndia.”